دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو کوٹ مومن کابینہ میں ختم قرآن حافظ محمد فیصل عطاری  کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ زون قاری محبوب رضا عطاری، سبطین رضا عطاری، اراکینِ کابینہ اور مدرسۃ المدینہ بھابڑا شریف کے ناظم قاری محمد طارق رضا عطاری سمیت مدرسین، طلباء اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکن کابینہ محمد شہباز عطاری مدنی اور ناظم جامعۃ المدینہ کوٹ مومن نے ”شان و عظمت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ اور قرآن پاک کے فضائل و برکات نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔


کرونا وائرس  سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سےگورنر ہاوس میں دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان میں بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کرتی دکھائی دی۔

اسی لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے ہوئے انہیں ہزاروں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔

لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ان بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے۔ دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیمیں اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم پہنچایا۔

ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار اور گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری نے دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ پیش کیا اور دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے  زیر اہتمام 12،11،10 ربیع الاوّل 1442ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے عاشقان رسول کا مدنی قافلہ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن پہنچا ۔

اس مدنی قافلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ، نگران مجلس قافلہ حاجی مشکور عطاری اور پاک دار السنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے۔

دوران مدنی قافلہ مدنی حلقے لگائے گئے، علاقائی دورہ میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی اور بیانات کا سلسلہ ہوا۔ شرکائے مدنی قافلہ نے 12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد اور صبح بہاراں کی نورانی محفل میں شرکت کی۔ 12 ربیع الاوّل کو بعد نماز جمعہ جلوس میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شرکائے قافلہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جلوس میلاد میں عاشقان رسول نے مرحبا یا مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صداؤں سےاپنے سینوں کو منور کیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، مجلس قافلہ)


27اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سکیورٹی فورسز اسپیشل برانچ آفس شیخوپورہ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں C.T.D، اسپیشل برانچ اور ایلیٹ کے اہلکاران سمیت C.T.Dکے ڈسٹرکٹ آفیسر نے شرکت کی۔

نگران کابینہ شیخوپورہ محمد خرم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔اجتماع کے اختتام پر نگران کابینہ نے شرکا سے ملاقات کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 28 اکتوبر 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے ساؤتھ افریقہ میں شفٹ شروع کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور رکن مجلس نے نئی شفٹ شروع کرنے کی پالیسز سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ہوم کلاسز کے مدرسین نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی محمد یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس محمدضمیر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور تمام عملے کو روزانہ مدنی کاموں میں دو گھنٹے شرکت کرنے اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی محمد یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس محمدضمیر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور تمام عملے کو روزانہ مدنی کاموں میں دو گھنٹے شرکت کرنے اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ذمہ دار عبد الرشید عطاری اور ریجن ذمہ دار نے ٹنڈو جام ایگری کلچرل یونیورسٹی میں ڈین آف فیکلٹی پروٹیکشن عبد الغنی لنجار اور P.S وائس چانسلر امجد علی سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ٹنڈو جام یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ پلانٹ بریڈنگ جینٹکس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پروفیسرز آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبد الواحد بلوچ اور ڈاکٹر سیراج چناء سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت بیان کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مجلس شعبہ پروفیشنلز کے ذمہ دار عبد الرشید عطاری  اور نگران کابینہ دانش عطاری نے اینیمل ہسبنڈری فیکلٹی ٹنڈوجام یونیورسٹی میں ڈین آف فیکلٹی غیاث الدین شاہ ارشدی سے ملاقات کی۔ ذمہ داران انہیں نیکی کی دعوت دی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت نگران مجلس ڈاکٹر حاجی ایاز عطاری اور نگران کابینہ دانش عطاری نے سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام میں اینیمل ہسبنڈری فیکلٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر راجپوت سے ملاقات کی۔ نگران مجلس ڈاکٹر نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ  تعلیم کے زیر اہتمام ذمہ داران نے ٹنڈو جام سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی انجینئرنگ فیکلٹی میں انجینئرز امان اللہ تنیو سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ربیع النور 1442ھ کا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔