دعوت اسلامی
کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو فیصل
آباد ریجن، میانوالی زون کی خانقاہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران، ڈویژن اور
ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت فرمائی اور آئندہ ماہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے۔ٹیلی
تھون کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ۔علاقائی دورہ کی کارکردگی کو مضبوط
بنانے کے لئے نکات فراہم کئے اور گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا نیز اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔