سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا27
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں قائد آباد
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی ناظمات اعلیٰ ،جامعۃ المدینہ للبنات کی
ناظمات اور طالبات اور تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے
پر کلام کیا اور طالبات کو بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ جن علاقوں اور ڈویژن میں
مدنی کام نہیں ہو رہا اس میں مدنی کام شروع کروانے کے لئے اہداف دیئے ۔ طالبات کو
مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے مختلف کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
میانوالی کابینہ
کے جامعۃ المدینہ للبنات کی معلمات اور طالبات کا
مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن کا میانوالی کے جامعۃ المدینہ للبنات
کی معلمات اور طالبات کے ساتھ مدنی مشورہ
ہواجس میں معلمات، ناظمات اور طالبات نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کو خود
کفیل بنانے کے لئے نکات فراہم کئے ۔طالبات کے ذریعے جن علاقوں میں مدنی کام نہیں
ہے ان علاقوں اور ذیلی حلقوں میں کام شروع کروانے کا ذہن دیا۔ ٹیلی تھون کے حوالے
سے اہداف بھی طے کئے ۔ اس موقع پر طالبات نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جن ڈویژن اور علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے ان میں
دعوت اسلامی کے مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوت اسلامی کے 8
مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام وہاڑی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام18اکتوبر 2020ء کو وہاڑی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ
ذمہ دار،ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت حلقہ و ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملتان ریجن کی علاقائی دورہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمحفل نعت منعقد کروانے
اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ہدف
دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام احمد پور شرقیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
و کابینہ نگران اور زون ذمہ دار شارٹ کورسز نے شرکت کی۔
ریجن و
ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہن کو تقرری کے اہداف دئیے نیز کورسز منعقد کروانے اورنیو مدرسات تیار کرنے کا ذہن دیا۔
ملتان زون خانیوال
کابینہ ڈویژن مکی میں ماہانہ ڈویژن مدنی
حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون خانیوال کابینہ ڈویژن
مکی میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیاجس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس شب و روز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ربیع
الاول کی خوبیوں کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اورانفرادی
کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن
دیا۔
فیصل آباد ریجن
بصیر پور کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 18
اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن بصیر پور
کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تاڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
اوکاڑہ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کےاپ
ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے نیزنئی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور کارکردگی
فارم سمجھائے جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام میانوالی زون کی مکتبۃ المدینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون، کابینہ اور
ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سنتوں بھرے اجتماعات میں
مکتبۃ المدینہ کےمدنی بستے لگانے کا ہدف
دیا نیزماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ رسائل تقسیم کرنے اور اہداف کو پورا
کرنے کا ذہن دیا۔
بھکر اطراف
کابینہ کی مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام
گزشتہ روز بھکر اطراف کابینہ کی مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن لیہ زون کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہنامہ
فیضان مدینہ کے سیلنگ پر تبادلۂ خیال کیا
نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام میانوالی
زون کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شخصیات خواتین سے ملاقات کرنے اور ان
پر انفرادی کوشش کرتےہوئے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔
فیصل آباد ریجن
شاہکوٹ کابینہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی پرنسپل سے ملاقات
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن شاہکوٹ کابینہ کی شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن نے سالار والا میں 143 ر۔ب متیانی کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول(Government girls primary school )کی پرنسپل سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی
نیز دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے
گھر میں مدنی حلقہ لگانے، اسکول میں درس کاسلسلہ شروع کروانے، دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ملاقات
کے اختتام پر شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ضیائےدرودوسلام اور فاتحہ اورایصال
ثواب کا طریقہ رسالہ تحفے میں پیش کئےاور مطالعہ
کرنے کا ذہن دیا۔