اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام20  اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں’’پاکستان تحریک انصاف (P.T.I)‘‘ کی وومنز، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ کے گھر پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل میلاد منعقد کی گئی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے دورانِ بیان ’’نماز کی اہمیت ‘‘ پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع کو فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیا ۔ محفل ِمیلاد کے اختتام پر اہل خانہ کو کتاب ’’فیضانِ نماز‘‘تحفے میں پیش کی گئی اور شرکاء میں دیگر کتب و رسائل تقسیم کئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پر یذیڈنٹ نے اپنے گھر پر مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی ریجن کے زیر اہتمام مختلف علاقوں  میں کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں کورسز کے طلباء اور مدنی عملے نے تین دن کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آکر مدنی مذاکروں میں شرکت کی۔اس دوران مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری نے عقائد کے متعلق شرعی مسائل اور دیگر معلومات پر بیان فرمایا۔ مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا عملی طریقہ بھی بیان کیا ۔

اس مدنی حلقے میں نگران مجلس مدنی کورسز پاکستان اور ریجن ذمہ داربھی موجود تھے۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لطیف آباد حیدر آباد یونٹ نمبر 5 کی مرکزی جامع مسجد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ محمد دانش عطاری سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12،11،10 ربیع الاوّل 1442ھ کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا اور نیتیں کروائیں۔


گزشتہ دنوں سول کوٹ حیدر آبا دمیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد سول اور سیشن کورٹس کے ججز اور کثیر تعداد میں وکلاء حضرات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ حاجی محمد دانش عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اجتماع کے اختتام پر وکلاء حضرات نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔


مجلس امامت کورس کے تحت دعوت اسلامی کے ذمہ داران کے لئے 41 دن کے آن لائن امامت کورس شروع کردیا گیا ہے۔

فی الوقت ہونے والے آن لائن امامت کورس میں پاکستان بھر سے 87 ذمہ داران شرکت کررہے ہیں جبکہ مزید کلاسز کے لئے کوششیں جاری ہے۔

کورس کرنے والوں میں نگران مجالس، اراکین مجلس، زون ذمہ داران، نگران کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور ذیلی ذمہ داران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آن لائن امامت کورس کی کلاس کی ٹائمنگ روزانہ 41 منٹ ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں 193 مقامات پر  ’’تین دن کا جنت و دوزخ کیا ہے؟‘‘ کورس منعقد ہوئے جن میں 2477 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں لی گئیں۔ 2261 اسلامی بہنوں نے مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت پیش کی جبکہ 2113 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 22اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن نگران نے ساہیوال، ٹوبہ اور اوکاڑہ زون کا بذریعہ زوم اور کانفرنس کال مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے ۔زون و کابینہ نگران کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات کرنے کا ذہن دیا نیز اہداف بھی طے کئے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا  زون ساؤتھ، کابینہ کھارادر،ڈویژن آگرہ تاج،علاقہ بہار کالونی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا، بعد ازاں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ۔ مزید اس موقع پر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے مدنی کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ۔


دعوت اسلامی  کی شعبہ تعلیم کے تحت 23اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم جنید عطاری نے لاڑکانہ سندھ میں 1922سے قائم کالج کا دورہ کیا جہاں پائلیٹ کالج لاڑکانہ کے پرنسپل زاہد احمد سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں جنید عطاری نےعاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے کالج کا وزٹ کیا اور وائس پرنسپل ظہیر احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرنسپل صاحب نے ادارے میں 15نومبر کو نگران مجلس عبدالوہاب عطاری کا بیان رکھوانے کی نیت کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار  السنہ للبنات میں 21 اکتوبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبہ دارالسنّہ للبنات کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ لیا جس میں دارالسنّہ ذمہ دار بیرونِ ملک ، پاکستان نگران اور ریجن سطح کی دو اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دارالسنّہ للبنات کے مدنی کام کو مزید آگے بڑھانے او رآنے والے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی۔ مزید اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مدارس و جامعات کے جملہ اخراجات کےلئے ہونے والے ٹیلی تھون کی بھرپور ذہن سازی کی گئی۔

دعوت اسلامی  کی شعبہ تعلیم کے تحت 24اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ کابینہ حیدرآباد انجینئرنگ فیکلٹی سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام میں پی ایچ ڈی اسکالز کے درمیان ملاقات کا سلسلہ ہوا ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرشید عطاری نے عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے پروفیسر ظہیر اور پروفیسر عرفان احمد سے بھی ملاقات کی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے میلاد اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


مجلس زراعت و لائیو سٹاک کے زیر اہتمام پچھلے دنوں القادر کالونی علی پور میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع میلاد میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگیوں میں رائج کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔