(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج 22اکتوبر 2020ء بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے رکن زون محمد طفیل ناصر عطاری نے 16 اکتوبر 2020ء کو جڑانوالہ کابینہ موڑکھنڈا کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف مارکیٹس میں شخصیات اور تاجران سے شعبہ خود کفیل کرنے کےحوالے سے ملاقاتیں کیں۔ رکن زون نے انہیں دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

مجلس تحفظ اورق مقدسہ کے زیر اہتمام ہیڈبلّوکی روڈ سہراب چوک محلہ ٹوری والا کے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد ہاؤس مہتہ سٹریت صفانوالہ چوک مزنگ میں یکم نومبر 2020ء کو اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدرسین اور مدنی عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری نے ٹیلی تھون، گھریلو صدقہ بکس اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیراہتمام فیصل آباد کی برانچ فیضان عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار محمد بلال عطاری نےاعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر گفتگو کی اور جھوٹ کی مذمت بیان کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ زون ذمہ دار نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی نیو کاوش Microsoft آئی ڈیز کے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل آباد کی برانچ فیضان عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز نے شرکت کی۔

فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور حافظ محمد سلمان عطاری نے جھوٹ کی مذمت پر مدنی پھول بیان کئےاور کارکردگی کاجائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے مسائل پر گفتگو کی گئی اور اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون اور جڑانوالہ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ہر تعلیمی ادارے میں اجتماع کروانے اور بڑے تعلیمی اداروں میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے پر گفتگو ہوئی۔ 


18اکتوبر 2020ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دس اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔  جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی فضیل رضا عطاری اور حاجی محمد علی عطاری سمیت دولہوں کے خاندان والوں نے شرکت کی۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔ 


کراچی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مجلس ڈاکٹرز کے تحت سنتوں بھرااجتماع ہوا  جس میں ملکی، ریجن اور زون سطح کے ذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور مدنی پھول بھی دئیے۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداطہر عطاری نے ان ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا اور ان اسلامی بھائیوں کی ان کے شعبے میں مدنی کاموں کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ اس دوران 2020ء کے اہداف پر کلام ہوا، مجلس ڈاکٹرکے مدنی کاموں کو مزید بہتربنانے اور بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ صحت کے شعبہ میں ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل اسٹا ف،ہیلتھ ورکرز اور فارما انڈسٹری کے لوگوں کو کس طرح نیکی کی دعوت دی جائے گی اس موضوع پر بھی گفتگو کی گئی۔


عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں راولپنڈی میں قائم مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب کی تشریف آوری ہوئی جہاں مجلس المدینۃ العلمیہ کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی اور رکن مجلس محمدعدنان چشتی عطاری نے ان کو خوش آمدید کہا۔ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ میں قائم مکتبۃ المدینہ العربیہ، المدینۃ العلمیہ، تراجم سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب نے رکن شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہدعطاری مدنی سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف دینی کتب و رسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

آخر میں مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب کو بذریعہ ویڈیو مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات اور دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیاگیا جس پر مولانا صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


کراچی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز، اسکولز، کوچنگ سینٹرز  اور دیگر تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس موقع پر حاجی محمد امین عطاری نے ان عاشقان رسول کو ترغیب دلائی کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور حاصل کریں اور اس کے لئے دعوت اسلامی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر دین اسلام کی خدمت کرنے کا ذہن بھی دیا۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ جن میں مجلس کے ذمہ دار نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔


دعوت اسلامی کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گڈاپ زون کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار سلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرستہ المدینہ بالغات کے نیو اپڈیٹ نکات کی فائل کے مطابق جدول سمجھانے کی کوشش کی نیزنئے مقامات پر مدرستہ المدینہ بالغات کےمدارس کھولنے،کورس میں کامیاب طالبات کے درجات کا جلد آغاز کرنےاور طالبات کی تعداد بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔