دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 21اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن ، مدینہ ٹاؤن ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’آقا ﷺ کی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔ انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کو پابندی وقت کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی اور ربیع الاول کی مناسبت سے زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے،ٹیلی تھون میں حصہ لینے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا ۔