مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت21 اکتوبر 2020ء
بروز بدھ حافظ آباد پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اجتما ع میں
چیئرمین پریس کلب و عہدیداران سمیت دیگر صحافیوں کے ساتھ ذمہ داران نے شرکت کی۔
میلاد اجتماع میں رکن زون و رکن مجلس فاروق مدنی
نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا اس
موقع پر صدر و عہدیداران کو شعبہ جات کا
تعارف اور وزٹ کروایا گیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے کتب و
رسائل اور خیر خواہی کا انتظام کیا ۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)
رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری
مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں23 اکتوبر جمعے کو ٹرانسلیٹ ڈپارٹمنٹ
کے ذمہ دار سے مشاورت فرمائی۔مشاورت میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے نصاب کو مختلف
زبانوں میں ٹرانسلیٹ کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.ذمہ داران نے متعلقہ کام
سے متعلق اپنے شعبے کی پالیسیز سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)
مجلس عشر دعوت اسلامی کشمیر زون میر پور میں
تین مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جس میں کسان اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس عشر عبد الوحید عباسی عطاری نے سنتوں بھرے بیانات
کئے اور شرکا کو عشر دینے کے فضائل اور فائدے، عشر دینے کی اہمیت اور عشر نہ دینے
کا وبال اور نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
بعد ازاں نگران مجلس نے عشر ذمہ داران کی عشر
جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔
مجلس جیل خانہ جات دعوت اسلامی کے ریجن ذمہ دار حاجی
محمد شفیع عطاری نے اراکین زون فضیل رضا عطاری اور سبطین رضا عطاری کے ہمراہ بانی
جامعہ شمسیہ رضویہ بھابڑا شریف مفتی محمد اللہ دِتّہ سیالوی رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا
سلسلہ ہوا۔
بعد ازاں ذمہ داران نے جامعہ شمسیہ رضویہ کے
ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد عمران ندیم سیالوی صاحب سے ملاقات اور دعوت اسلامی کے
مدنی کاموں کے حوالےتبادلہ خیال کیا۔
مجلس عطیات بکس دعوت اسلامی کے تحت 22 اکتوبر
2020ء کو کوٹ مومن میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون عنصر خان عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار مجلس
عطیات بکس محمد عمران عطاری نے دکانوں پر عطیات بکس رکھنےاور اپنے علاقوں میں میلاد اجتماع کروانے پر کلام کیا ۔ مدنی
مشورے میں ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا
ذہن دیا گیا۔
حیدرآباد
کے علاقے لطیف آباد میں مجلس رابطہ ڈویژن
اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی مختلف شخصیات سے ملاقات
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 20
اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں مجلس رابطہ ڈویژن اور
علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شخصیات
سے ملاقات کی۔
1 ’’ انمول
بیوٹی پارلر‘‘ کی اونر(owner)
کو نیکی کی دعوت دی گئی اورپارلر میں رسالہ ریک اور ڈونیشن بکس بھی رکھوایا گیا ۔ اونر
نے پارلر میں مدنی حلقہ کروانے کی بھی نیت کی۔
2 ’’ایو
سلائی سینٹر‘‘ میں بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی اور سینٹر کی
اونر کو رسالہ تحفے میں پیش کیا۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف
کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن مجلس
محمد ضمیر عطاری نے مدنی قافلے میں سفر کرنےاور
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔ رکن مجلس نے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھانے اور مدنی
کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں فیضان آن لائن اکیڈمی
کے مدرسین کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ
حیدر آباد کے مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی نے مدرسین کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر
کرنےکا ذہن دیا اور مدنی کام کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران مجلس
محمد یاسر عطاری نے مدرسین اور ذمہ داران کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے
حوالےسے ذہن سازی کی جس پر چار اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی نیت کی۔
فیضان مدینہ سرائے عالمگیر میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے
مدنی عملے کا مدنی مشورہ
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کی برانچ
مدنی مرکز فیضان مدینہ سرائے عالمگیر کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران مجلس
محمد یاسر عطاری نے مدرسین اور ذمہ داران کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے
حوالے ذہن سازی کی جس پر تین اسلامی
بھائیوں نے سفر کرنے کی نیت کی۔
گزشتہ دنوں مجلس سکیورٹی کے زیر اہتمام مکتبۃ المدینہ داتا دربار مارکیٹ کی بلڈنگ پر
مدنی مشورہ ہوا جس میں سکیورٹی مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس سکیورٹی
محمد عادل عطاری نے اجتماع میلاد اور جلوس
میلاد کے انتظامات پر کلام کیا۔ نگران مجلس نے ٹیلی تھون کی بھر پور تیاری کرنے اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور اہم نکات بیان کئے۔
مجلس زراعت و لائیو اسٹاک دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 23 اکتوبر 2020ء کو علی پور میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں
ڈاکٹرز اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔رکن ریجن
ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے ”شان مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami