اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 26
اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر گلاسگو (Glasgow) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” تعزیت کا شرعی طریقہ“
کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و
کفن دینے طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں اور اس شعبے کے تحت
مدنی کاموں میں حصہ لیں۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے راچڈیل میں فی سبیل اللہ
مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے بستے
کا اہتمام
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے
راچڈیل(Rochdale) میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا بستہ لگتا ہے جس میں آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات
و اورادِ عطاریہ فراہم کئے جاتے ہیں۔
ماہِ ا کتوبر2020ء میں کم و بیش مقامی اسلامی
بہنوں کو کم و بیش دوتعویذاتِ عطّاریہ فی سبیل اللہ دئیے
گئے جبکہ روحانی طور پر علاج کے لئے 17 وظائف بتائے گئے۔
لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ شروع ہونے
جا رہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام30
اکتوبر 2020ء سے لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“
شروع ہو نے جارہا ہے جس کی مدت دو دن اور
دورانیہ کم و بیش ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔اس وقت
داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس آن لائن
کورس کے ایڈمیشن کےلئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتےہیں:
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیراہتمام
26 اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر ٹوتنگ(Tooting)میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیراہتمام
26 اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر آئلفورڈ( Ilford) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق
تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے بلیک برن میں فی سبیل اللہ مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے بستے
کا اہتمام
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیک برن ( Blackburn)میں ہر ہفتے
مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا ایک بستہ لگتا
ہے جس میں آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات و
اورادِ عطاریہ فراہم کئے جاتے ہیں۔
ماہِ ا کتوبر2020ء میں کم و بیش مقامی اسلامی
بہنوں کو کم و بیش 81 تعویذاتِ عطّاریہ فی سبیل اللہ دئیے گئے جبکہ روحانی طور پر علاج کے لئے 41
وظائف بتائے گئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہر چشام ( Chesham )میں نیک اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز اپنے شب و روز نیک اعمال رسالے کے مطابق
گزانے کا ذہن دیا۔
نارتھ امریکہ
ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ
امریکہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ اور کینیڈا کی کم و بیش
80 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطّار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور
پر ےتربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ اجتماعِ پاک کے
اختتام پر صاحبزادیِ عطّار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے دعا بھی کروائی۔
یورپ کے ملک
ڈنمارک میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ء کے تیسرے
ہفتے میں یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں تین
مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”کمالاتِ مصطفی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی اطاعت کرتے ہوئے سنت پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلجئیم ( Belgium) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا
انعقاد کیا گیا جن میں برسلز ( Brussels)اور انٹورب (Antwerp) شہرشامل ہیں۔
ان سیشنز میں تقریباً 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” فیضانِ ربیع الاول “کے موضوع پر بیانات
کئے اور سیشنز میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ
ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ پیارے آقاﷺ پر درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز
علمِ دین سیکھنے کی نیت سے مدنی مذاکرہ دیکھنے
اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Italy )کی ڈویژن بریشا( Brescia)میں تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ اور ڈویژن نگران سمیت 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”مبلغات و معلمات
کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز ماہِ ربیع الاول میں زیادہ
سے زیادہ تقسیمِ رسائل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس موقع
پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے بھی تربیتی
حلقے میں مدنی پھول پیش کئے اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع الاول
شریف میں محافلِ نعت کے انعقاد کے حوالے سے اصلاحی نکات پیش کئے۔
اسپین کی ڈویژن
بارسلونا کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) کی ڈویژن بارسلونا( Barcelona) کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی حلقوں و اجتماعات میں شرکت کو یقینی
بنانے کا ذہن دیا نیز ”نیک اعمال کی
توفیق ملنا بہت سعادت مندی ہے“ اس مدنی
پھول کے پیشِ نظر اپنی کارکردگیوں کو بہتر بنانے اور ہفتہ وار مدنی تحریک کو مضبوط
بنانے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی مذاکرہ علمِ دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اس کو
عام کرنے اور اپنے ذیلی حلقے کی کارکردگی مضبوط بنانے کے اہداف بھی دئیے۔
Dawateislami