مجلس رابطہ دعوت اسلامی کراچی ریجن کے ذمہ داران نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت، ایڈیشنل کمشنر اسد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند  اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیااور 12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ 


مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ، لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ محمد شہباز عطاری نے ذمہ دار کی تقرری کرنےاور ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ریجن ذمہ دار نے فیضان مدینہ میں قائم دارالسنہ کے roomsکا وزٹ کرتے ہوئے سمتوں کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


دعوت اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں مدنی کام کررہی ہے وہی اسلامی بہنوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کی جارہی ہے۔

گزشتہ دنوں واہ کینٹ زون کے شہر واہ کینٹ اور فتح جھنگ کی اسلامی بہنوں کےلئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی اخلاقی و تنظیمی تربیت کی۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ جدول کو مضبوط کرنے، اسلامی بہنوں کے گھروں پر اجتماع میلاد کرنےاور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”سیرت رسول عربی“ اور سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کوعام کرنے کی ترغیب دلائی ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ 


حقوق العباد اور ان کی معافی سے متعلق نفیس وعمدہ تحقیق پر مشتمل سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا ایک اہم رسالہ

أَعْجَبُ الإِمْدَادِ فِيْ مُکَفِّرَاتِ حُقُوْقِ الْعِبَادِ

کی تسہیل وتخریج بنام

حقوق العباد کیسے معاف ہوں

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

اس ’’رسالہ‘‘ پر دعوت ِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مَدَنی علماء نے بڑی جانفشانی سے کام کیا جس کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے :

٭آیات واحادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری محسوس نہ ہو ۔٭آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘سے ممتاز کیا گیا ہے ۔ ٭نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ ٭فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے ۔٭آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام بمع مطابع کے ذکر کر دی گئی ہے ۔

47صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2010سے لیکر اردو زبان کے6 مختلف ایڈیشنز میں30ہزار سے زائد شائع ہوچکاہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام26اکتوبر2020ءکو عالمی مجلس اور مجلس بیرونِ ملک کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے اپنے ممالک میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔ مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا جبکہ نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی  میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے انگلش زبان میںThe Holy Prophet love for Ummah کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی ریجن عرب شریف اجمیری زون کے  تمام ڈویژنز میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ر 12 ربیع الاول کو پڑھا جانے والا وظیفہ بتایا نیزترغیبی بیان میں پردے کی اہمیت اور اس کی فرضیت کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں مدنی ریجن ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف کی ملک نگران اسلامی بہن،بحرین اور کابینہ قطب مدینہ کی کابینہ نگران اور کویت کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورتقسیمِ رسائل کے اہداف دئیے نیز ماہِ ربیع الاول میں محافل نعت رکھوانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26اکتوبر 2020 ء کوڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا ڈھاکہ نارتھ میرپور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئی ڈویژن میں مدنی کام شروع کرنے نیز مشاورت مکمل کرنے کاہدف دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف عثمانی کابینہ میں بذریعہ ا سکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیاگیا جس میں تقریباً07اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام26 اکتوبر 2020ء کوعرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضانِ حسنین کریمین رضی اللہ عنہما میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیاگیا جس میں تقریباً10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز اپنے شب و روز نیک اعمال رسالے کے مطابق گزانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام26 اکتوبر 2020ء کو عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیاگیا جس میں تقریباً13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز اپنے نیک اعمال میں مزید اضافہ کرنے اور آئندہ ماہ وقت پر اپنا رسالہ جمع کراونے کی ترغیب دلائی۔