26اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری، عہدیداران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”شان مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔