اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ملیرگلستان جوہر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلستان جوہر کی کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی فام فِل کرنے کا طریقہ سکھایا، وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور جمع کروانے ، ڈونیشن بکس کی رجسڑ یشن جلد از جلد مکمل کرنے، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈر کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام  ناظم آباد کابینہ میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دوران اجلاس امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مکتوب بھی پڑھ کر سنایاگیا۔ اوراد عطاریہ کے بستوں،اور دکھیاری امت کی خیر خواہی کےلئے نیو اسلامی بہنوں کو تیار کرنے پر کلام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام افغانستان ریجن کے ملک ایران میں بلوچی زبان میں بذریعہ اسکائپ 26 دن کا ”مدنی قاعدہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تربیت کی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی  بہن کا نیو زی لینڈ کی کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز ماہ ربیع الاول کے نکات پر کلام کیا نیز اس مبارک ماہ میں محفل نعت کے ذریعے نئی اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بہاولپور زون چشتیاں کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے بارے میں مدنی پھول بتائے نیزمزید باکسز رکھوانے کا ذہن دیا۔ شعبے میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی طرف سے آئے ہوئے تحائف بھی دیئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرستہ الدینہ بالغات کی ریجن تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے متفرق مدنی کاموں کو بڑھانے ،کورسز اور تفتیش کے نظام کو مزید بہتر کرنے نیز ٹیلیتھون کےلئے بھر پور کوششیں کرنے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں اراکین پاک مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کاتین مقامات خانپور، ملتان اور وہاڑی میں جدول بنا ۔ ان مقامات پر  تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں ملتان ریجن کی تمام ناظمات اور مکمل مدنی عملے نے شرکت کی۔ تربیتی اجتماعات میں تمام ارکین ِپاک مشاورت نے اپنے شعبے کے اعتبار سے اہم نکات پر معلمات و ناظمات کی تربیت کی۔ پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اوردیگر کارکردگیوں پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان زون خانیوال کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام سمیت شعبہ جات کی مدنی کاموں کو مزیز بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  لانڈھی کابینہ میں 6 مقامات پر ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 354 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن، ریجن ذمہ دار ، زون ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائے نیز ربیع النور کی آمد کے سلسلےمیں تقسیم رسائل کے اہداف بھی دیئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ کے علاقے ناظم آباد میں ایک مخیر اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،آن لائن کورسز اور آن لائن قران مجید پڑھنے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شجاع آباد زون بستی ملوک کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن ،ز ون ذمہ دار اصلاح اعمال اور متعلقہ شعبہ کی کابینہ ذمہ دار، علاقہ ذمہ دار اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔