دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام خضدار اور کوئٹہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا زون سطح ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح مجلس ڈونیشن بکس اور ریجن مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہر ڈویژن میں 50 صدقہ باکسز رکھوانے کا ہدف دیا،
ڈونیشن باکسز وقت پر کھولنے، کارکردگی وقت پر جمع کروانے، کارکردگی فارم درست
انداز و صحیح فارمیٹ پر فِل کرنے کا ذہن دیا، رجسڑریشن کرنے کا طریقہ سمجھایا۔
ساؤدرن افریقہ
ریجن نگران اسلامی بہن کا زمبابوے کی ذمہ
دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤدرن افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن کا زمبابوے کی ذمہ دار
اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے لئے زیادہ سے زیادہ شخصیات خواتین سے ملاقات کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ شب
وروز بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک یوگینڈا، کینیا اور تنزانیہ کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ شب وروز بیرون ممالک کی رکن اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا تے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف
بھی لئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی
ترغیب دلائی۔
کراچی گلشن
کابینہ میں قائم سیلانی تھیلیسمیا ویلفیئر ٹرسٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ
میں قائم سیلانی تھیلیسمیا ویلفیئر ٹرسٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، فرض علومِ سیکھنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی لیاقت
آباد کابینہ (دستگیر) میں شخصیت کے گھر
مدنی حلقے کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام کراچی
لیاقت آباد کابینہ (دستگیر) میں شخصیت کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 175 شخصیات اہل ثروت اور نعت
خواں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی ریجن ملک بحرین
قادری کابینہ منامہ شہر کی ذیلی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہو اجس میں مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیزنکات برائے
ربیع الاول سمجھائے ۔ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن خوشاب کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جوہرآباد
ڈویژن اورگروٹ ڈویژن کی ذیلی ،علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ا ن کی تربیت کی
گئی نیزاہم اہم مدنی پھولوں پر نظرِ ثانی کروائی گئی اور مدنی پھولوں کو نافذ کرنے
کا ذہن دیا گیا نیز پریکٹیکل کارکردگی فارم فِل کروایا گیا اور رسید فِل کرنے کا
درست طریقہ بورڈ پر سکھایا گیا۔
فیصل آبادکے
علاقے لاسانی ٹاؤن میں شخصیات خواتین کے
درمیان مدنی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آبادکے علاقے
لاسانی ٹاؤن میں شخصیات خواتین کے درمیان
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران اور نگران پاکستان انتظامی کابینہ کے
بچوں کی امی سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں شخصیات کے درمیان
نعت خوانی کا سلسلہ ہوا جبکہ آقا ﷺکی سیرت مبارکہ کے موضوع پر بیان ہوا۔ شخصیات
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدنی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا گیانیز دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام لیاقت
آباد کراچی میں بانٹوا میمن کی سوشل ورکر
اسلامی بہن کے یہاں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مجلس
رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی چینل و مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہِ ربیع الاول میں زیاد سے زیادہ تقسیمِ رسائل کرنے کے
اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں خضدار
کابینہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں پاک و ریجن سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شعبہ تعلیم
کے زیرِ اہتمام کوئٹہ کابینہ میں شخصیات
خواتین کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
کوئٹہ کابینہ میں شخصیات خواتین کے درمیان
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈی
ڈاکٹرز ، ٹیچرز اور وکیل سمیت شخصیات
خواتین نے شرکت کی۔
پاک سطح
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شارٹ
کورسز کے زیرِ اہتمام کراچی گڈاپ زون میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی گڈاپ زون میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی
گئی نیز اپنی زون میں کورسز بڑھانے کا ذہن
دیا گیا ۔ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی ۔ نیو کورس" جنت دوزخ کیا
ہے" کے مدنی پھول سمجھائے گئے۔