Under the supervision of
Majlis Islah-e-A’maal (Islamic sisters),
Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in in North and South Birmingham (UK).
32 Islamic sisters had the privilege of attending the spiritual Ijtima’at. The
female preachers of Dawateislami delivered Sunnah-inspiring Bayans. They gave
the attendee Islamic sisters the mindset of making accountability of their
acts, explained easy methods of carrying out righteous deeds and motivated them
to spend all the moments of life while carrying out virtuous deeds.
امیرِ اہلِ
سنت کی گستاخانِ رسول کے خلاف بددعا اور عاشقانِ رسول کے نام پیغام
گزشتہ دنوں
فرانس میں محسنِ انسا نیت، اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان اقدس میں
خاکے بنا کر کی گئی گستاخی پر امیر
اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے گستاخان رسول کے خلاف بد دعا کی اور خاکوں کے حوالے سے عاشقان
رسول کی ذہن سازی کی کہ ان خاکوں کو نہ ہی
دیکھیں اور نہ ہی دیکھنے کی کوشش کریں بلکہ اگر کوئی ایسی چیز آجائے تو اس کو شیئر بھی نہ کیجیے۔
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے پیغام کو سننے کےلئے Watch Videoکے بٹن پر کلک کیجیے۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2020 ء کو کورنگی کی ڈویژن نگران
اسلامی بہن کے گھر رسمِ بسم الله کے موقع پر محفل نعت میں ریجن نگران اسلامی بہن
نے شرکت کی۔
کراچی کے
علاقے ٹاور (نیاآباد) میں شعبۂ تعلیم کی شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم
کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2020 ء کو مجلس شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹاور میں مدنی حلقہ منعقد
کیا جس میں ٹیچرز کے درمیان سنتوں بھرا بیان ہوا۔
بیان کے
بعد انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ٹیچرز نے اپنے اسکول میں مدنی حلقہ
رکھوانے، آن لائن کورسز کرنے، کروانے اور
دیگر اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25اکتوبر 2020 ء کو سکھر زون ، جیکب آباد کابینہ ، ڈویژن جیکب آباد میں جیکب آباد کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
حیدرآباد
کے علاقے آفندی ٹاؤن میں ایڈووکیٹ آف سول کورٹ کے گھر پر مدنی حلقہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2020 ء کو نواب شاہ زون ، شہر سکرنڈ، شہداد پور کابینہ کے علاقے شہباز کالونی میں ہیلتھ
سپروائزر (Health supervisor) کے گھر پر اجتماع میلاد
ہوا جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف ، ایس ڈی
او ایجوکیشن ، پرنسپل شاہ لطیف پبلک اسکول
اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت20 اکتوبر 2020ء بروز
منگل میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر و عہدیداران،
فوٹو گرافرز، جرنلسٹ یونین کے صدر و عہدیداران و دیگر 63 صحافیوں نے شرکت کی۔
میلاد اجتماع میں رکن زون و رکن مجلس فاروق مدنی
نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا۔ اس موقع پر صدر و عہدیداران کو شعبہ جات کا تعارف اور وزٹ کروایا گیا۔ اس موقع
پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے کتب و رسائل اور خیر خواہی کا انتظام کیا ۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن
کے ذمہ دار عثمان عطاری نے سینئر تجزیہ
کار و کالم نگار سید ارشاد احمد عارف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عثمان عطاری نے خدمات دعوت صحافی کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ
کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ قرآن پاک کنز الایمان تحفہ
میں پیش کیا۔ ( اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
سینئر کالم
نگار عامر ہاشم خاکوانی اور 92 نیوز چینل کے ڈپٹی بیوروچیف میاں شاہد ندیم سے
ملاقات
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن
کے ذمہ دار عثمان عطاری نے سینئر کالم
نگار عامر ہاشم خاکوانی اور 92 نیوز چینل کے ڈپٹی بیوروچیف میاں شاہد ندیم سے
ملاقات کی۔
ملاقات میں عثمان عطاری نے خدمات دعوت صحافی کو دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔ ( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)
21 اکتوبر 2020ء بروز بدھ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافیوں کی آمد ہوئی جن
کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر
ذمہ داران نے کی۔ اس موقع پر صحافیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ
کروایا گیا اور انہں دعوت اسلامی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے ! صحافیوں میں GNN نیوز
کے سینئر صحافی شوکت علی، ARY نیوز کے سینئر صحافی عابد علی، BOL نیوز
کے افضال عباسی اسائنمنٹ ہیڈ اور تابش بٹ شامل تھے۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)
Dawateislami