دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کی ویسٹ یارکشائر اورساؤتھ یار کشائر (West Yorkshire and South Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورٹیلی تھون کے حوالے سے نکات پیش کئے نیزکس طریقے سے اپنے اہداف کو پورا کیا جائے اس پر بھی کلام ہوا۔