15 رجب المرجب, 1446 ہجری
سرگودھا
زون کی سبھروال ڈویژن میں ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 18 Jan , 2021
3 years ago
اسلامی
بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد ریجن، سرگودھا زون،
سرگودھا کابینہ کی ڈویژن سبھروال میں ڈویژن سطح پر ڈونیشن بکس ذمہ داران حلقہ، علاقہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں 3علاقہ سطح اور ایک ڈویژن سطح پر ڈونیشن
بکس ذمہ داران کی تقرری کی گئی۔ ذمہ داران کو کارکردگی وقت پر دینے اور گھریلو
صدقہ بکس کی مزید رجسٹریشن بڑھانے پر کلام ہوا ۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں اور وقت پر کارکردگی دینے اور مزید بکس لگوانے کی بھرپور نیتوں کا اظہار کیا
مزید تقرریاں مکمل کرنے پر بھی کلام ہوا اور اہداف طے کئے گئے ۔