علماء مکہ مکرمہ کے کاغذی نوٹ سے متعلق سوالات اور سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے تحقیقی جوابات پر مشتمل رسالہ

کِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ أَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاھِمِ

کی تسہیل بنام

کرنسی نوٹ کے مسائل

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭آیات و احادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ اور فقہی اصطلاحات کے پیشِ نظر ترجمے کو آسان اردوزبان میں کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری نہ ہو ۔٭جگہ جگہ عربی الفاظ اور مشکل فقہی اصطلاحات کا انگلش میں ترجمہ کردیا گیاہے اور’’رسالہ‘‘ کی ابتداء ہی میں ان تمام اصلاحات کو چند فائدوں کے ساتھ جمع کردیا گیا ہے جنہیں یاد رکھ کر یہ’’رسالہ‘‘ بآسانی سمجھا جاسکتا ہے ۔ ٭ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ ٭آیاتِ قراٰنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘ سے واضح کیا گیاہے ۔٭آخر میں ماخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے ناموں ، ان کی سنِ وفات اور مطابع کے ساتھ ذکر کر دی گئی ہے ۔

186صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2010میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں2ہزار800 سے زائد شائع ہوچکاہے

جبکہ اس رسالے کا ہندی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے55روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now