رحیم یار
خان زون میں دہرائی اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام 17اکتوبر 2020 رحیم یار خان زون میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح و ریجن
سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 20 اور 21 اکتوبر 2020 سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے آقا کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذکراہ دیکھنے کا ذہن دیا اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا
بھی کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن، ملک عرب شریف میں ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں ملک سطح کی
شعبہ ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مدنی کاموں کو
بڑھانے، زیادہ سے زیادہ محفل نعت کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ
اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسز کروانے کی نیت کی گئی۔
مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف ِخدا و عشق ِمصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی
میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2020 کو کویت کے ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ملائشیا میں بذریعہ اسکائپ اور انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں ایک مقام
پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020 ء کو مدنی ریجن کے ساتھ شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبہ اصلاح
اعمال کے حوالے سے مدنی ریجن کی ملک سطح کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ
افزائی بھی کی اور نئے نکات کے بارے میں
آگاہ کیا۔ مدنی انعامات کے شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور اسلامی
بہنوں کو مزید بہتر طریقے سے مدنی کام
کرنے کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں
نے نیتیں کیں۔
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان
میلاد کو ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے رسالہ ” عاشق
میلاد بادشاہ “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا رب المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” عاشق میلاد بادشاہ “ کے 21 صفحات پڑھ یا سن
لےاُس کو اور اس کی آل کو بارھویں والے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جشن
ولادت کے صدقے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں:
Dawateislami