اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں قائم سیلانی تھیلیسمیا ویلفیئر ٹرسٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، فرض علومِ سیکھنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔