پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈی ایس پی اسپیشل برانچ قیصر امین بٹ کے گھر ان سے ملاقات کی ۔

جہاں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن بھی دیا جس پر قیصر امین بٹ نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کااظہار کیا۔

نگران پاکستان مشاورت نے آخر میں دعائے خیر و برکت بھی کروائی جبکہ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)