3 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
19 ستمبر2023ء بروز منگل دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کےتحت لاہور میں ٹر یننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مفتش ، معاون ،ڈویژن ذمہ داراور
ڈویژن تعلیمی ذمہ دار سمیت ٹرینرزاسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں مجلس تفتیش ذمہ دار سید انس عطاری نے ذمہ داران کو تجوید پڑھانے کے حوالے سے تربیت کی نیز شعبہ تفتیش ذمہ دار عرفان عطاری نے مجلس تفتیش achievement کے متعلق
اپڈیٹ نکات بتائے۔
بعدازاں
رکن مجلس محمد رضوان عطاری مدنی نے بھی اسلامی بھائیوں کو تربیتی مدنی پھول دیئے اور ان کی جانب سے
کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ سیشن کے
اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)