دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں میٹ
اپ ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی
ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی ۔
ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی و رکن مجلس تعلیمی
امور سید انس عطاری نے تربیتی سیشن میں تجویدی مسائل، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ اسکلز ، کامیابی اور حوصلہ افزائی کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔
علاوہ
ازیں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم اللہ عطاری مدنی نے ’’مشکلات پر صبر اور نعمتوں کے
حصول پر شکر ادا کرنے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو
12دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر مدنی عطیات کرنے کی ترغیب بھی دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)