23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے کیماڑی منوڑہ کے مابین سمندر میں جشنِ عید
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں
لانچ جلوس کا سلسلہ ہوا جس میں ساحل سمندر
کے اطراف میں موجود عاشقانِ رسول اور ماہی گیروں نے شرکت کی ۔
لانچ
جلوس میں موجود عاشقانِ میلاد نے سرکار کی آمد کی خوشی میں نعرے لگائے اور نعت شریف کے نذرانے
پیش کئے جبکہ اختتام پر مرکزی
مجلس شوری ٰکے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دعا کروائی۔
اس جلوس میں کراچی سٹی مشاورکت کے نگران و رکن شوریٰ حاجی سید
فضیل عطاری نے بھی خصوصیت کے ساتھ شرکت کی اور دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں کو مبارک باد پیش
کی۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)