امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ہر مہینے کی پہلی پیر شریف اتوار مغرب تا پیر مغرب تک یوم قفل مدینہ منانے کا ذہن دیتے ہیں نیز رسالہ خاموش شہزادۂ پڑھنے اور اپنی زبان کو فضولیات سے بچانے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یوم قفل مدینہ اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد شہزاد عطاری نے ’’جنت کی بہاروں اور نعمتوں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان شہزاد عطاری نے بتایا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم بھی جنت کی دائمی نعمتیں پانے میں کامیاب ہو جائیں تو ہمیں چاہئےکہ بالخصوص اپنی زبان کی اور بالعموم اپنے تمام تر اعضا کو گناہوں سے بچاتے ہوئے نیکیوں میں استعمال کریں نیز ہر ماہ رسالہ خاموش شہزادۂ کا مطالعہ کریں۔

آخر میں اسلامی بھائیوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا دیا ہوا بہت پیارا رسالہ’’ 72نیک اعمال‘‘سے اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے روزانہ اس میں موجود خانے Fillکرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ :غلام شبیر عطاری شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)