یورپین ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹ اپ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق میٹ اپ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو ڈاکومنٹری کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی دی گئی نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کا ذہن دیا گیا۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے گفتگو کے دوران 15 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے اور دیگرعاشقانِ رسول کو بھی اس کی ترغیب دلاکر زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے پر مدنی پھول دیئے۔

یورپی ملک فرانس میں دینی کاموں کی مصروفیت کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ یورپی ملک اٹلی کے شہر بلونیا کی جانب روانہ ہوئے جہاں ذمہ داران اور عاشقانِ رسول نے انہیں خوش آمدید کہا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)