دعوت اسلامی کی مجلس  مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد عمر فیصل عطاری نے11 جولائی 2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ کابینہ پیپلز کالونی ڈویژن کا وزٹ کیا جہاں آپ نے روزانہ کی بنیاد پر 10 مختلف مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے لگنے والے مدارس المدینہ میں موجود مدرسین کو تدریس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے ۔

دوسری جانب دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 12جولائی 2020ء بروز اتوارگوجرانوالہ کابینہ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور معلم مدرسۃالمدینہ بالغان نے شرکت کی۔

نگران کابینہ حافظ قمرالدین عطاری نے شرکا کے درمیان دل جیتنے کے نسخے کے موضوع پر بیان فرماتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئےجبکہ ذمہ داری کے تقاضوں پر تربیت فرمائی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔

اس موقع پر نگران کابینہ حافظ قمرالدین عطاری نے شرکا کو اپنے علاقوں اور ڈویژنوں میں فیضان قرآن کو عام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ (رپورٹ: امتیاز احمد عطاری گوجرانوالہ کابینہ رکن کابینہ مدرسۃالمدینہ بالغان )


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں  مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد حسان رضا عطاری و زون ذمہ دار نے شرکت کی نگران مجلس غلام عابد عطاری نے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی و تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون رکنِ)


کراچی ریجن بن قاسم زون کےرکن کابینہ، ڈویژن و علاقائی ذمہ داران و مدرسین کا مدنی مشورہ


4 جولائی 2020 ءبروز ہفتہ کو نگران مجلس مدرستہ المدینہ بالغان(دعوت اسلامی ) غلام عابد عطاری نے کراچی ریجن بن قاسم زون کی ٹھٹھہ اور ساکرو کابینہ کے اراکین کابینہ اور کل وقتی مدرسین کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں آپ نے مارکیٹ کے مدرستہ المدینہ بالغان و اہداف کا جائزہ لیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت فرماتے ہوئے نمایاں کارکردگی والے قاری صاحب کی حوصلہ افزائی فرمائی۔


3جولائی 2020ء بروز  جمعۃ المبارک کو نگران مجلس مدرستہ المدینہ بالغان(دعوت اسلامی ) غلام عابد عطاری نے کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ریجن ذمہ دار محمد حسان رضا عطاری اور ایسٹ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت فرمائی۔نگران مجلس غلام عابد عطاری نے شرکا کی مختلف امور پر تربیت فرمائی اور شرکا میں سے نمایاں کارکردگی والے قاری صاحب میں تحائف تقسیم کئے ۔


دعوت  اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں مین بازار بٹ چوڑی کلاتھ ہاوس جلالپور جٹاں میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی محمد اسد عطاری رکن کابینہ گجرات نے قرآن پاک کو تجویز و قرآت کے ساتھ سیکھنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغان میں استقامت کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا ۔( محمد اسد عطاری گجرات رکن کابینہ)


عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی عشقِ رسول،محبتِ صحابہ واہل ِبیت اوراولیائے کرام کی محبت دل میں بٹھانے،ان کی سیرتِ مُبارَکہ پر عمل کی ترغیب دِلانےکیلئےکم وبیش107شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی میں سے ایک شعبہمجلس مدرسۃُ المدینہ بالغانبھی ہے۔

مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایاجاتا ہے۔

موجودہ ملکی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور سوشل ڈسٹینس کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گجرات کابینہ ڈویژن دھمہ ملکہ کے علاقے مہسم چوک کے مدرستہ المدینہ بالغان میں گزشتہ روز ڈویژن ذمہ دار نے حاضری دی اور موجودہ ملکی صورت حال میں لگائے گئے مدرستہ المدینہ بالغان کا جائزہ لیا ۔(پورٹ: محمد اسد عطاری مجلس مدرستہ المدینہ بالغان رکن کابینہ گجرات)


الحمد اللہ عزوجل د عوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام مارکیٹوں وغیرہ میں ایک بار پھر سے مدرسۃ المدينہ بالغان کا آغاز ہو چکا ہے ۔آپ بھی موجودہ ملکی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور سوشل ڈسٹینس کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو عام کریں ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت  11جون 2020ء بروز جمعرات کھوڑیہ شہر کے جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین،مدرسین، اراکین کابینہ،نگران کابینہ سمیت ڈویژن نگران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران زون حاجی نعیم عطاری نے امیر اہلسنت کی طرف سے ملے ہوئے 6 مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرما ئی اور مدرسۃ المدینہ بالغان کو مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: صغیر عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک رکن کابینہ لاہور نے شخصیات سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدرسۃالمدینہ بالغان کا تعارف پیش کرتے ہوئےانہیں مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنےکا ذہن دیااور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ایک اسلامی بھائی نے ہاتھوں ہاتھ رقم پیش کی اور دوسرے اسلامی بھائی نے تعاون کرنے کی نیت کی۔ (پورٹ: صغیر عطاری، مدرسۃالمدینہ رکن زون لاہور)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت کزشتہ روز عطیات بکس بنانے والی فیکٹری فیصل آباد میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغان میں نگران مجلس نے شرکت کی طلباء کو نیکی کی دعوت دی روزانہ پابندی سے مدرستہ المدینہ بالغان پڑھنے اور مدرس کی آمد پر خوشی کا اظہار کرنے اور مدرس کا وقتا فوقتاً شکریہ ادا کرتے رہنے کا زہن دیا الحمدللہ عزوجل فیصل آباد زون کی1246 مساجد میں 582 مارکیٹ فیکٹری کارخانوں میں اور 78 تعلیمی اداروں میں مدرستہ المدینہ بالغان لگائے جاتے ہیں جس میں 9022 سے زائد افراد تعلیم قرآن فرض علوم کا علم حاصل کررہے ہیں۔(رپورٹر:نگران مجلس غلام عابد عطاری مدرسۃ المدینہ بالغان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت  6مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک گڈاپ اور گلشنِ معمار کابینہ کے کل وقتی و جزوقتی مدرسین کی تربیت و مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر کراچی ریجن مدرستہ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار محمد حسان رضا عطاری نے مدرستہ المدینہ بالغان اور 12 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، رمضان مدنی عطیات کے حوالے سے ترغیب دلائی اور بالخصوص 8 مارچ کو سفر کرنے والے 1 ماہ کے قافلے میں ذمہ داران و مدرسین کو سفر کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد اعظم عطاری، آفس ذمہ دار مدرستہ المدینہ بالغان کراچی ریجن)