دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے نگران غلام عابد عطاری نے ہزارہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔ نگران مجلس نے مساجد اور مدارس کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نگران زون نے شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


27 اگست 2020ء  کودعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شیخوپورہ کابینہ میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی مہم چلائی گئی ۔

اسی سلسلے میں مختلف جگہوں پرمدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے عاشقان رسول کو صدقہ کے فضائل و برکات پر مدنی پھول پیش کئےاورانہیں اپنے اپنے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکا میں صدقہ بکس بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان نے شیخوپورہ کابینہ کے مدنی عملہ نے 1300 بکس رکھوانے کا ہدف بھی لیا۔ (رپورٹ: محمد فیض فرید عطاری)


مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شیخوپورہ کابینہ کی مارکیٹ میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے مقامات پر شہدائے کربلا کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار احمد رضا عطاری نے درس کربلا کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شیخوپورہ کابینہ کی مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا سلسلہ جاری ہے۔

25 اگست 2020ء کو ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے مارکیٹ میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں کا دورہ کیا جہاں انہوں پڑھنے والے عاشقان رسول کی تربیت کی اور مدنی پھول دیئے۔ ڈویژن ذمہ دار نے شرکا میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے لیسکو آفس شیخوپورہ میں S.O.Dسے ملاقات کی اور انہیں آفس میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے آفس میں ہاتھوں ہاتھ مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا جس میں S.D.Oسمیت آفس کے دیگر عملے نے شرکت کی اور قرآن مجید پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: محمد احمدرضاعطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام پرانا کاہنہ لاہور میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن کابینہ نے نمازوں کی پابندی کرنے،  سنت کے مطابق زندگی گزارنےاور اچھے اچھے عمل کرنے کا ذہن دیا۔ رکن کابینہ نے انہیں اپنے گھروں میں والدین کو قرآن پاک پڑھانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: قاری منظور احمد عطاری، معلم مدرسۃ المدینہ بالغان پرانا کاہنہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت12اگست2020ء بدھ ڈویژن شاہ عالم شیرانوالہ جامعتہ المدینہ اقصی مسجد لاہور میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغان کے رکن زون ،رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور معلمین نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ دار محمد حسن رضا عطاری مجلس مدرستہ المدینہ بالغان نے شرکا کو مساجد و مارکیٹ کے مدارس بڑھانے اور شرکاء کی تعداد میں اضافہ کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: ناظم عثمان عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت لاہورانعم روڑ ڈویژن پاک عرب میں 11 اگست 2020ءبروز منگل مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد فہیم عطاری رکن زون شمالی نے شر کا کے درمیان نماز اور درود پاک کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے قرآن پاک،درود پاک اور نماز پڑھنےکے شرعی مسائل سیکھنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے۔ جبکہ کاشف رضاعطاری نے ذکر و اذکار کے متعلق کلام کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:کاشف رضاعطاری رکن کابینہ فیروز پورروڑ کابینہ)


11 اگست 2020ء کو مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت قصور بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف کے اطراف میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ناظمین اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون محمد فہیم عطاری نے شرکا کو فرض علوم کورس،سنتیں اور آداب کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ رکن زون مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کا تعلیمی جائزہ بھی لیتے ہوئے نصاب کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 10اگست 2020ء بروز پیر شمالی لاہور شاہدرہ مریدکے جیاء موسی میں مدنی حلقہ ہواجس میں رکن کابینہ ،ناظم اور معلم نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد فہیم عطاری رکن زون مدرستہ المدینہ بالغان نے سنتیں اور آداب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسواک شریف کرنے، زلفیں سجانے، درود پاک پڑھنے، قران پاک کی تلاوت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اس موقع پر محمد فہیم عطاری رکن زون مدرستہ المدینہ بالغان نے فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ فکر مدینہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور مدنی انعامات کا رسالہ تقسیم کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام میاں میر کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجپور اور مغلپورہ کے معلمین  اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ لاہور شمالی زون کے رکن محمد فہیم عطاری نے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کونماز کا پابند بنانے، روزانہ قرآن پاک پڑھنےاور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ مدنی حلقے کے بعد میں معلمین کو مقامی نگران سے ملاقات کرکے شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ علاقہ مغلپورہ  حلقہ مجاہد آباد میں 6 اگست 2020ءبروز جمعرات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی سید شاہ زیب عطاری رکن کابینہ مدرسۃالمدینہ بالغان نے شر کا کے درمیان نماز اور درود پاک کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے قرآن پاک،درود پاک اور نماز پڑھنےکے شرعی مسائل سیکھنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:رکن کابینہ . سید شاہ زیب عطاری)