28 اگست 2021 ء ہفتہ کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شرقپور شریف کابینہ، ننکانہ اطراف کابینہ، فاروق آباد کابینہ اور شیخوپورہ کابینہ کے معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن کابینہ و ناظم شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ محمد احمد رضا عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔مدنی مشورے میں 2ستمبر 2021ء کو یوم دعوت اسلامی منانے کے حوالے سے پلان بھی مرتب کیا گیا۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یوم دعوت اسلامی پر شیخوپورہ، ننکانہ، فاروق آباد اور شرقپور شریف میں کم و بیش 41 مقامات پر اجتماعات کا سلسلہ ہو گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور دعوت اسلامی کی خدمات کو بیان کریں۔ (رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری، شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت کالے منڈی میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معلمین مدرسۃ المدینہ بالغان، ڈویژن ذمہ داران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

رکن زون مکرم عطاری نے حسن اخلاق اور جھوٹ کے موضوع پر کلام کیا اور ماہانہ کارکردگی، مدارس المدینہ کی اپڈیٹ ریکارڈ، گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بکس رکھوانے کے حوالے مدنی پھول بیان فرمایا۔ (رپورٹ: محمد اعظم عطاری،رکن کابینہ اطراف حافظ آباد)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےتحت R.H.C کالیکی منڈی میں16 جولائی 2021ء کو مدنی حلقہ ہوا جس میں سرکاری اسپتال کے عملے نے شرکت کی۔

رکن زون مکرم عطاری نے نماز کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد اعظم عطاری، کابینہ ذمہ دار شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27مئی 2021 ء  بروز جمعرات نگینہ مسجد منڈی واربرٹن میں رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان محمد احمد رضا عطاری نے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کے معلمین کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں 12 دینی کام، مدرستہ المدینہ بالغان کے جدول، اداروں میں مدرستہ المدینہ بالغان، مدنی مذاکرہ اور مدنی قافلہ پر تربیت کی۔ اچھی کارکردگی پر عاشقان رسول کو تحائف بھی پیش کئے۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   26 اپریل2021ء بروز پیر شرقپور شریف میں مبلغ دعوت اسلامی و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان قاری محمد احمد رضا عطاری نے رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان صدام حسین عطاری کےہمراہ مختلف مقامات پر لگنے والے مدارس المدینہ بالغان کا وزٹ کیا اور جائزہ لیا۔

مدارس المدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کی تربیت کی مبلغ دعوت اسلامی و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان محمد احمد رضا عطاری نے ان مدارس کے شرکاء کو خوب خوب 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور بالخصوص مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: صدام حسین عطاری رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان)

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اپریل 2021ء بروز جمعرات لاہور ریجن، حافظ آبادزون، اطراف حافظ آباد کابینہ، ڈویژن پرانی منڈی کالیکی فیضانِ مدینہ کالیکی میں سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں دو ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی فاروق مدنی نے قرآن پاک کی فضیلت اور رمضان المبارک کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ شرکا کی زکوٰۃ و صدقات فطرے کے لئے تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: اعظم عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مبلغ دعوت اسلامی و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان محمد احمد رضا عطاری نےمدرستہ المدینہ بالغان کے معلمین کا مدنی مشورہ فرمایا اور عاشقان رسول کی تربیت کرتے ہوئے    مدرستہ المدینہ بالغان کے جدول، تعلیمی معیار، خود کفالت اور 12 دینی کاموں پر کلام کیا۔


گزشتہ دنوں شب برات کے موقع پر جامع مسجد رضائے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم گوجرانولہ میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغان کے رکن کابینہ محمد احمد رضا عطاری نے توبہ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن، مدنی چینل اور مدرستہ المدینہ بالغان کا تعارف پیش کیا ۔

شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار مدنی مذاکر ہ سننے سیکھنے کی ترغیب دلائی۔


11مارچ 2021ء کو مدرستہ المدينہ بالغان رحيم يارخان صادق آباد و اطراف  ميں 100سے زائد مدنى قاعدہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کو شبِ معراج اجتماع صادق آباد ميں رکن شورى حاجى محمد بلال عطارى نے تحائف و اسناد دى اور عمامہ کے تاج بھى سجائے۔ 


11مارچ 2021ء کو رکن شورى حاجى محمد بلال عطارى نے  ملتان ريجن میں اراکينِ زون رحيم يارخان مدرستہ المدينہ بالغان کا مدنى مشورہ فرمايا۔ مدرستہ المدينہ بالغان و مدنى کاموں کى کارکردگى کا جائزہ ليا۔ تعليمى اداروں ميں مدرستہ المدينہ بالغان بڑھانے کے اہداف کے ساتھ ايک ماہ اعتکاف رمضان عطيات کے اہداف بھى اراکين زون کو عطا کئے۔


11مارچ 2021ء کو نگران مجلس مدرستہ المدينہ بالغان غلام عابدعطارى کى والدہ وفات  پر ان کے ايصال ثواب و دعائے مغفرت کے ليے رکن شورى حاجى محمد بلال عطارى نے ان کے گھر پر ايصال ثواب اجتماع ميں شرکت کی اور خصوصی بيان کیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃالمدینہ بالغان کے زیر اہتمام 07 مارچ 2021ء بروز اتوار فیصل آبادزون، غلام محمد آباد کابینہ کی مختلف مارکیٹس کے مدرسۃالمدینہ بالغان میں اور سنی جامعہ دارالعلوم امینیہ رضویہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس وریجن ذمہ دار مدرسۃالمدینہ بالغان نے قرآن مجید کی اہمیت وفضائل پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن مجید سیکھنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ماہ رمضان میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے اور مدرسۃالمدینہ بالغان میں مدنی قاعدہ وناظرہ مکمل کرنے والوں کو تحائف پیش کئے ۔(رپورٹ:طاہر علی حمزہ مدنی رکن مجلس مدرستہ المدینہ بالغان)