
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ قصور کے نگرانِ کابینہ اور تمام شعبہ
جات کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگران ضلع قصور حاجی نعیم عطاری نے
12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
27 رجب المرجب 1443ھ کو ہونے والے شبِ
معراج اجتماع کے بارے میں کلام کیا۔
اسی طرح 28 فروری 2022ء کو شعبہ اسلامی بھائیوں
کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے اسناد اجتماع کے حوالے سے
بھی مشاورت کا سلسلہ رہا جس میں قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کو
اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
واضح رہے یہ دونوں اجتماعات پنجاب پاکستان کے
علاقے کھڈیاں خاص ضلع قصور میں منعقد کئے جائیں گے۔(رپورٹ:صغیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پتوکی اور پھولنگرمیں بڑی عمر کے
اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 7 فروری 2022ء بروز
پیر شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران نے پتوکی اور پھولنگر میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کا دورہ
کیا۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری
نے معلمین کا مدنی مشورہ کیااور شعبے کے
دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے تقسیمِ اسناد اجتماع اور 28 فروری 2022ء کو ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مشاورت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 31 جنوری 2022ء بروز پیر
شاہدرہ لاہور میں ذمہ داران کی تربیت کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ
اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ ٹاؤن حاجی ارشد عطاری نے نفل روزے رکھنے، نمازِ
تہجد ادا کرنے اور قراٰنِ پاک پڑھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔اس کے علاوہ نگرانِ ٹاؤن
نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم نکات پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: احمد رضا عطاری لاہور ڈویژن تفتيش ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ
اسلامی کے تحت قصور میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں ضلع ذمہ دار صغیرعطاری نےرات
کو بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مسجدوں
میں لگنے والے مدارس کو مضبوط کرنے کے حوالے سےتربیت کرتے ہوئے 5 فروری 2022ء کو
دعائے صحت اجتماع میں عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نورانی مسجد قصور میں منعقد ہونے
والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے بعد سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
مبلغِ دعوتِ اسلامی علی رضا عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی سنتیں و
آداب سکھائیں۔(رپورٹ: شعبہ اسلامی بھائیوں کے
مدرسۃ المدینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے علاقے الہ آباد ضلع قصور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اورانہیں
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے
کابینہ کے تمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں مساجد کے مدارس اورمسجد درس کو
مضبوط کرنے نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ کوٹ رادھاکیشن میں شروع ہونےوالے
معلم مدنی قاعدہ کورس کے داخلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خود کفالت کے متعلق
کلام کیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی
بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں اراکینِ کابینہ اور معلمین کی تربیت کا سلسلہ

جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں شعبہ اسلامی
بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے
تحت 25 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکینِ کابینہ اور معلمین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد مکرم عطاری نے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی اپ ڈیٹس سے
آگاہ کیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار سر اختر عطاری نے اسکول اور کالجز میں بڑی عمر کی اسلامی بھائیوں کے لئے
مدرسۃ المدینہ شروع کروانے کے حوالے سے
کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے ٹاؤن تلونڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسۃ
المدینہ میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی اورانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنےکی
ترغیب دلائی۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے جامعۃالمدینہ
کے ناظم مولانا عامر عطاری مدنی سے ملاقات کرتے ہوئے شعبےکی ترقی کےحوالےسے گفتگو کی۔
بعدازاں کابینہ کے تمام معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں، مساجد کے مدارس، مسجد درس کو مضبوط کرنےاور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت دیگر اہم نکات پر مشاورت ہوئی جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ کوٹ رادھاکیشن میں شروع
ہونےوالے معلم مدنی قاعدہ کورس کے داخلوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ٹھٹھہ
کے شہر دانداری میں مدرسۃ المدینہ اسلامی بھائیوں کے تحت مدنی
مشورہ

گزشتہ
دنوں صوبۂ سندھ کے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے شہر
دانداری میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت مدنی مشورہ و تربیت کا
اہتمام ہوا جس میں تنظیمی ڈویژن کیٹی بندر کے نگران اور مدرسۃ المدینہ اسلامی بھائیوں کے شعبہ ذمہ
دارنے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں رکنِ کابینہ قاری منصور و تنظیمی ڈویژن نگران میر رسول بخش عطاری
نے ذمہ داران و مدرسۃ المدینہ اسلامی بھائیوں کے شرکاء کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کیلئے
گاڑیاں چلانے کا ذہن دیا اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔( رپورٹ: محمد
اسلم عطاری ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ خادم، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میل شاہکوٹ کے ٹریڈ
انسٹرکٹر ساجد علی نوناری سے ملاقات

گزشتہ دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ
دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ننکانہ ذمہ داران نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میل شاہکوٹ کے
ٹریڈ
انسٹرکٹر ساجد علی نوناری سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ننکانہ کے ذمہ دار قاری محمد احمد رضا
عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شعبہ
دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم اور یونیورسٹی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد احمدرضاعطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جنوری 2022ء بروز بدھ
شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ دار نے پاکستان کے شہر کوٹ
رادھا کیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نےتمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے معلمین سے گفتگو کرتے ہوئے12 دینی کاموں
سمیت شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور
انہیں نئے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے معلم عمران عطاری کے
مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں 23 جنوری 2022ء کو منعقد ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھر ابیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شہر چونیا کی ایک مارکیٹ میں مختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا
سلسلہ

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر چونیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک مارکیٹ کے
مختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں
کےمدرسۃ المدینہ صغیر عطاری نے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین
کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔
ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں، مساجد کے مدارس اور مسجد درس کو مضبوط کرنےکے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر
ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ایک مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کا
سلسلہ رہا جس میں انہیں مسجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ
لگوانےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں
کےمدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں تحصیل
سانگلہ ہل کے معلمین و ذمہ دران نے شرکت کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار ننکانہ احمد رضا عطاری نے شعبے کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےشعبےکی ترقی کے حوالے سے مشاورت کی۔اس کے علاوہ ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مارکیٹ میں پڑھنے
والے شرکاکو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں
بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)