کھڈیاں خاص ضلع قصور میں سنتوں بھرا اجتماع،
اسلامی بھائیوں کو اسناد تقسیم کی گئیں
شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کھڈیاں خاص ضلع قصورمیں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں
مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کودکانوں، دفتروں،
اسکولوں اور اکیڈمی (جہاں
آسانی ہو) میں اسلامی بھائیوں کے لئےلگنے والے مدرسۃ المدینہ میں
پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نےقراٰنِ پاک ناظرہ مکمل
کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد تقسیم کیں جبکہ ڈویژن ذمہ دار حاجی نعیم
عطاری نے تحصیل ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر انہیں تحائف دیئے۔
واضح رہے ضلع قصور میں خود کفالت ذمہ دار احمد
عطاری کے تعاون سے کم و بیش 4 ہزار گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بکس رکھوا
دیئے گئے ہیں۔(رپورٹ: صغیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)