ضلع ننکانہ کی مختلف مارکیٹوں، دفتروں اور وکلا کے چیمبروں میں تعلیمِ قراٰن کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں رکن کابینہ محمد احمد رضا عطاری (شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ) نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ننکانہ شہر میں مختلف مقامات پر بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے لیسکو آفس واپڈا ننکانہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ’’اولاد کی تربیت‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ HR واپڈا خالد حسین بھٹی اور سپریڈنٹ واپڈا محمد نواز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:محمد احمدرضاعطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت قصور کابینہ میں قائم جامع مسجد تاج میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رات کے ناظمین نےشرکت کی۔

اس دوران ضلع ذمہ دارصغیر عطاری نے مساجد کے مدارس اور نئےمدرسین کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ناظمین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس مدنی مشورے میں قصور تحصیل کے ذمہ دار علی رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کے تمام معلمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس میں مساجد کے درس ومدارس المدینہ کو مضبوط کرنے اور عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رادھا کیشن کے تحصیل نگران منہال عطاری سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔

واضح رہے یکم فروری 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ رادھا کیشن میں ’’رہائشی معلم مدنی قائدہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 27 دسمبر 2021ء بروز پیر تحصیل چونیاں کے شہر الٰہ آباد ضلع قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے معلمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مسجد درس سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا نیز رات کے ناظمین کو مساجد کے مدارس بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃالمدینہ کےتحت 19نومبر2021ءبروزجمعہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی مشورےکااہتمام ہواجس میں جنوبی وشمالی زون کے معلمین، ناظمین، مفتشین، اراکین ِکابینہ، اراکینِ زون اورریجن ذمہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدبلال رضاعطاری نےتقویٰ کےمتعلق گفتگوکرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی اورشعبےکےنظام کوبہتر بنانےکےلئےمدنی پھولوں سےنوازا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری مدنی معلم اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت 20اکتوبر2021ءبروزبدھ رکنِ زون مکرم عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اطراف حافظ آباد کابینہ کی دو ڈویژن کےچھ علاقوں کادورہ کیاجس میں انہوں نےعلاقہ وائز مدنی مشورےکئے۔

رکنِ زون نےان مدنی مشوروں میں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کےحوالے سےکلام کیااورسابقہ مدارس کی رپورٹ کاجائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کےلئےنئےاہداف دیئے۔اس کےعلاوہ چھ مساجدکےائمہ کرام سےملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔

آٹھ گھنٹے اوردوگھنٹے کےلئےعلاقہ وائز ناظمین تلاش کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ: اعظم عطاری کابینہ ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ حافظ آباد زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃالمدینہ کے معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ محمد علی عطاری نے رکن ِزون و ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد شعیب رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت ورہنمائی کی۔

نگرانِ کابینہ نے دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے اہم نکات پر گفتگو کی۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے چند مدنی پھولوں سے بھی نوازا جن میں سے چند یہ ہے: اپنے آپ میں احساسِ ذمہ داری پیدا کریں ، نگران و ذمہ داران کاآپس میں رابطے میں رہیں، مدرسۃالمدینہ سے فارغ التحصیل حفّاظِ کرام سے رابطہ کر کے ان کو پڑھانے کا ذہن دیں، پولیس ، وکلاء ، تعلیمی اداروں اور سیاست سے متعلقین افراد کو قراٰنِ پاک کی عظمت بتا کر ان کو تعلیم قرآن دیں، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر اپنے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کےبستے(اسٹال) کو مستقل طور پر لگانا اور اس کے علاوہ شعبے و اخلاقیات کے حوالے سے بھی مزید مدنی پھولوں دیئے۔(رپورٹ: حافظ محمد اعظم عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام 6اکتوبر2021ءبروزبدھ گوجرانوالہ میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں شخصیات،ٹیچرزاورتاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے’’ صفائی ستھرائی‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینی و دنیاوی معاملات میں اپنی خصوصیات بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ:ابوحاشرمحمدعمر رضا عطاری رکنِ زون شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بھائیو ں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت ڈویژن مزنگ علاقہ ہال روڈ کے معلمین کامدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ِزون سمیت دیگر ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ کیا۔

ذمہ داران نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اخلاقیات کے حوالے سے ذہن سازی کی ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اس کے علاوہ ہر معلم کو خود کفالت کے حوالے سے کم از کم 100 عمومی باکس اور 20 خصوصی باکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: حافظ محمد اعظم عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں حافظ آباد زون میں شعبہ اسلامی بھائی کے مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکن زون مکرم عطاری ، اراکین کابینہ، معلمین اور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔

اس سلسلے میں نگرانِ زون محمد وسیم عطاری نےذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور خوفِ خدا کے موضوع پر تربیت کی نیزاسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے اہداف دیئے۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔(رپورٹ: اعظم عطاری رکن کابینہ اطراف حافظ آباد کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ماتلی ٹاؤن میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ کے مدرسین کے لئے جزوقتی کورس کا اہتمام کیاگیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ: فضل احمد عطاری رکن کابینہ ٹنڈومحمدخان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلا می کے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی PIB کالونی میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ کل وقتی و جزوقتی کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین وذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: معلم عمار عطاری اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)