گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر چونیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک مارکیٹ کے مختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ صغیر عطاری نے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں، مساجد کے مدارس اور مسجد درس کو مضبوط کرنےکے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ایک مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں مسجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ لگوانےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)