گزشتہ دنوں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذمہ داران نے  دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر کنگن پور کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مارکیٹوں میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کاوزٹ کیا۔

اس موقع پر ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے معلمین اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت مزید مساجد درس بڑھانے اور مساجد کے مدرسۃ المدینہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے مقامی مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کی اور انہیں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ لگانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)