گزشتہ دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شہر کے تمام معلمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے معلمین کی تربیت کرتے ہوئے مساجد کے درس اور مساجد کے مدارس کو مضبوط کرنے کے حوالے سےاہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔مزید ڈونیشن باکس ، خصوصی باکس اورگھریلو صدقہ باکس سمیت یکم فروری 2022ء کو رہائشی معلم مدنی قاعدہ کورس کے حوالے سے کلام کیا گیا۔(رپورٹ:صغیر عطاری لا ہور زون ذمہ داری مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)