پاکستان کے شہر قصور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 13 مئی 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر قصور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مسجد کے ائمۂ کرام نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی اورشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت قصور کی
مساجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے
مساجد میں درس اور مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:صغیر
عطاری مدرسۃ المدینہ بالغان رکن زون لا ہور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے نگران مجلس، صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
.jpg)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہدعطاری نے شعبے کو خود کفالت کرنے، کے پی آئیز اور ٹاسک مینجمنٹ
سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگران ِپاکستان مشاورت نے جنوری
2022ء تااپریل2022ء تک کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے 2026ء کے اہداف، تقرری،
تقرری کی سطحوں کاجائزہ، فیڈبیک (مسائل وتجاو یز) اور
اوآر جی ایپلی کیشن کا تعارف نیز دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پنجاب کے شہر
للیانی قصور میں مدنی مشورےکااہتمام

11 مئی 2022
ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت
پنجاب کے شہر للیانی قصور میں مدنی مشورےکااہتمام کیا گیا جس میں للیانی شہر کے
معلمین نے شرکت کی۔
ضلع قصور کے ذمہ دار
محمد صغیر عطاری نے عشر کے حوالے سے گفتگوکی اس کے علاوہ مارکیٹ کے مدارس کو مضبوط کرنے ، 12 دینی کام کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز مارکیٹ میں پڑھنے والے اسلامی
بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ (رپورٹ: صغیر عطاری ذمہ دار مدرسۃ المدینہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پنجاب کے شہر قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد
 - Copy.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت گزشتہ روز پنجاب کے شہر قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغان کے اراکین کابینہ اور ناظمین نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے
شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور 12 دینی
کاموں کا جائزہ لیا مزید مدارس المدینہ کو مضبوط کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مساجد،
گاؤں اور ڈیروں میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: صغیر عطاری ذمہ دار مدرسۃ المدینہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)

4 اپریل 2022
ءکو تلونڈی میں مدرسۃالمدینہ بالغانکے تحت معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تلونڈی
کابینہ کے معلمین نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے”رمضان المبارک میں فیضان تلاوت قراٰن کورس “پر گفتگو کرتے ہوئے ہر مسجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا
ذہن دیا او ررمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے پر مدنی پھول دیتے ہوئے معلمین کو
اہداف دیئے۔(رپورٹ: صغیر عطاری لاہور زون ذمہ دار کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت پچھلے دنوں پنجاب
پاکستان کے تلونڈی ٹاؤن ضلع نارووال میں
مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں رات کے ناظمین نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےذمہ داران کو رمضانُ المبارک میں فیضانِ
تلاوتِ قراٰن کورس کروانے،ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے اور دعوتِ
اسلامی کے لئے رمضانُ المبارک میں ہر گھر سے فطرہ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:صغیر عطاری مدرسۃ المدینہ بالغان رکن زون لاہور، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت 13 اپریل 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر قصور میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس
میں رات کے ناظمین نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےذمہ داران کو ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ
بالغان شروع کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئے رمضانُ المبارک میں ہر گھر سے فطرہ جمع
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:صغیر
عطاری مدرسۃ المدینہ بالغان رکن زون لاہور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
مدرسۃ المدینہ بالغان قصور میں 28
مارچ 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رات کے ناظمین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رمضان المبارک میں فیضان تلاوت
قراٰن کورس کروانے اور عارضی ڈونیشن کے بستے لگانے کا ذہن دیا گیا اور ہر مسلمان کو قراٰن پاک پڑھنا سیکھانے کے
لئے ضلع قصور
کی ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع
کرنے کا ہدف دیا گیا۔(رپورٹ: ضلع قصور کے ذمہ دار، کانٹینٹ:
رمضان رضا )

شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے تحت 16 مارچ 2022ء کو الٰہ
آباد لاہور میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین نے شرکت کی۔
ضلع قصور کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے علاقے کی مسجدوں میں جہاں
مدرسۃ المدینہ بالغان نہیں لگ رہا
وہاں مدرسہ بالغان شروع کرنے کاذہن دیا ۔ مزید
12 دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: صغیر عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا )
 - Copy.jpeg)
15
مارچ 2022 ء کو قصور لاہور میں مدرسۃ
المدینہ بالغان کے تحت شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ضلع قصور کے ذمہ دارنے مسجدوں میں رات
کو لگنے والے جزوقتی مدرسہ کے حوالے سے گفتگو کی کہ کس طرح مدارس کو مضبوط کرنا ہے
تاکہ مسلمان قرآن پاک درست لہجے و مخارج میں پڑھ سکیں ۔
اس کے
علاوہ کوٹ رادھا کشن فیضان مدینہ میں صوبائی ذمہ دار طاہر عطاری کی آمد ہوئی اور
معلمین کے ساتھ ملکر علاقے کے مختلف مقام پر گھریلو صدقہ بکس رکھے۔ (رپورٹ:لاہور
زون صغیر عطاری ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )
مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والی شخصیات کے
درمیان سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغان میں پڑھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’زبان کی حفاظت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری
دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 2 فروری 2022ء بروز بدھ
لاہور میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے
مدنی مشورہ ہوا جس میں ضلع، تحصیل اور ٹاؤن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار حاجی نعیم عطاری نے ذمہ داران سے
گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹ اور مساجد کے مدارس المدینہ کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا نیز
مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں
عملی طور شرکت کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:صغیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)