پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے شعبے کو خود کفالت کرنے، کے پی آئیز اور ٹاسک مینجمنٹ سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگران ِپاکستان مشاورت نے جنوری 2022ء تااپریل2022ء تک کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے 2026ء کے اہداف، تقرری، تقرری کی سطحوں کاجائزہ، فیڈبیک (مسائل وتجاو یز) اور اوآر جی ایپلی کیشن کا تعارف نیز دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)