دعوتِ اسلامی کے تحت 13 مئی 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر قصور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مسجد کے ائمۂ کرام نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی اورشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت قصور کی مساجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے مساجد میں درس اور مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:صغیر عطاری مدرسۃ المدینہ بالغان رکن زون لا ہور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)