15 مارچ 2022 ء  کو قصور لاہور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ضلع قصور کے ذمہ دارنے مسجدوں میں رات کو لگنے والے جزوقتی مدرسہ کے حوالے سے گفتگو کی کہ کس طرح مدارس کو مضبوط کرنا ہے تاکہ مسلمان قرآن پاک درست لہجے و مخارج میں پڑھ سکیں ۔

اس کے علاوہ کوٹ رادھا کشن فیضان مدینہ میں صوبائی ذمہ دار طاہر عطاری کی آمد ہوئی اور معلمین کے ساتھ ملکر علاقے کے مختلف مقام پر گھریلو صدقہ بکس رکھے۔ (رپورٹ:لاہور زون صغیر عطاری ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )