دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر چونیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدنی بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا اور عطیات کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ چونیا سٹی میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کے متعلق گفتگو ہوئی۔

آخر میں ذمہ داران نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: صغیر عطاری قصور ضلع ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)