گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے علاقے الہ آباد ضلع قصور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اورانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی۔

اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے کابینہ کے تمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں مساجد کے مدارس اورمسجد درس کو مضبوط کرنے نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ کوٹ رادھاکیشن میں شروع ہونےوالے معلم مدنی قاعدہ کورس کے داخلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خود کفالت کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)