دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃالمدینہ کے معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ محمد علی عطاری نے رکن ِزون و ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد شعیب رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت ورہنمائی کی۔

نگرانِ کابینہ نے دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے اہم نکات پر گفتگو کی۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے چند مدنی پھولوں سے بھی نوازا جن میں سے چند یہ ہے: اپنے آپ میں احساسِ ذمہ داری پیدا کریں ، نگران و ذمہ داران کاآپس میں رابطے میں رہیں، مدرسۃالمدینہ سے فارغ التحصیل حفّاظِ کرام سے رابطہ کر کے ان کو پڑھانے کا ذہن دیں، پولیس ، وکلاء ، تعلیمی اداروں اور سیاست سے متعلقین افراد کو قراٰنِ پاک کی عظمت بتا کر ان کو تعلیم قرآن دیں، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر اپنے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کےبستے(اسٹال) کو مستقل طور پر لگانا اور اس کے علاوہ شعبے و اخلاقیات کے حوالے سے بھی مزید مدنی پھولوں دیئے۔(رپورٹ: حافظ محمد اعظم عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)