19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بھائیو ں کے
مدرسۃالمدینہ کے تحت ڈویژن مزنگ علاقہ ہال روڈ کے معلمین کامدنی مشورہ ہوا جس میں
رکن ِزون سمیت دیگر ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ کیا۔
ذمہ داران نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور
اخلاقیات کے حوالے سے ذہن سازی کی ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کو احسن
انداز میں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
اس کے علاوہ ہر معلم کو خود کفالت کے حوالے سے کم از کم 100 عمومی
باکس اور 20 خصوصی باکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
حافظ محمد اعظم عطاری کابینہ
کارکردگی ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)