گزشتہ دنوں
شب برات کے موقع پر جامع مسجد رضائے مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم گوجرانولہ
میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ
بالغان کے رکن کابینہ محمد احمد رضا عطاری نے توبہ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن، مدنی چینل اور مدرستہ المدینہ بالغان کا تعارف
پیش کیا ۔
شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ
وار مدنی مذاکر ہ سننے سیکھنے کی ترغیب دلائی۔
11مارچ
2021ء کو مدرستہ المدينہ بالغان رحيم يارخان صادق آباد و اطراف ميں 100سے زائد مدنى قاعدہ ناظرہ مکمل کرنے
والوں کو شبِ معراج اجتماع صادق آباد ميں
رکن شورى حاجى محمد بلال عطارى نے تحائف و اسناد دى اور عمامہ کے تاج بھى سجائے۔
11مارچ
2021ء کو رکن شورى حاجى محمد بلال عطارى نے ملتان ريجن میں اراکينِ زون رحيم يارخان مدرستہ
المدينہ بالغان کا مدنى مشورہ فرمايا۔ مدرستہ المدينہ بالغان و مدنى کاموں کى
کارکردگى کا جائزہ ليا۔ تعليمى اداروں ميں
مدرستہ المدينہ بالغان بڑھانے کے اہداف کے ساتھ ايک ماہ اعتکاف رمضان عطيات کے
اہداف بھى اراکين زون کو عطا کئے۔
11مارچ
2021ء کو نگران مجلس مدرستہ المدينہ بالغان غلام عابدعطارى کى والدہ وفات پر ان
کے ايصال ثواب و دعائے مغفرت کے ليے رکن شورى حاجى محمد بلال عطارى نے ان کے
گھر پر ايصال ثواب اجتماع ميں شرکت کی اور خصوصی بيان کیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
مارکیٹس کے مدرسۃالمدینہ بالغان میں اور سنی جامعہ دارالعلوم امینیہ رضویہ میں مدنی حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے زیر اہتمام 07 مارچ 2021ء بروز اتوار فیصل
آبادزون، غلام محمد آباد کابینہ کی مختلف
مارکیٹس کے مدرسۃالمدینہ بالغان میں اور
سنی جامعہ دارالعلوم امینیہ رضویہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران و دیگر شخصیات
نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام 10فروری 2021ء کو وزیر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کے مدرسین و معلمین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری اور
نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان غلام عابد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی
کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام ڈویژن داروغہ والا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے
معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن عمیر عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور معلمین کی تعداد کو بڑھانے کا ذہن
دیتے ہوئے تمام طلبہ کو 12 دینی کاموں میں علمی طور پر شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مکی مسجد پیر محل دار
السلام ٹوبہ زون میں 26 دن کا معلم مدنی
قاعدہ کورس (رہائشی) ہوا۔
کورس کے اختتام پر نگران زون محمد شہزاد عطاری
نے شرکا کو 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے
اور بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر
شہر کے تاجر اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد
عمر رضا عطاری، رکن مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد زون تارڑ کابینہ میں ختم
قرآن اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پر 22 اسلامی بھائیوں کو مدنی
قاعدہ اور ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹس پیش کی گئی ۔ علاقہ مکینوں نے
دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ (رپورٹ: غلام عابدعطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام 18 جنوری 2021 ء بروز پیر شریف
ڈویژن جیکب آباد فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون محمد بلال عطاری اور ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری سمیت ڈویژن ذمہ دار قاری محمد معروف عطای نے
شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں ذ مہ داران دعوت اسلامی نے مدرسۃ المدینہ
بالغان کے ذریعے فیضان قرآن عام کرنےپر کلام کیا جبکہ ریجن ذمہ دار مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغان نصیر احمد عطاری نے موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو مدارس بڑھانے کے اہداف دیئے۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار نے بتایا کہ اس وقت جیکب
آباد ڈویژن میں الحمد اللہ عزوجل 8 مدارسۃ المدینہ
برائے بالغان لگ رہے ہیں ان شاء اللہ عزوجل جنوری 2021میں
ہی 15 ہوجائیں گے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے
گلگت بلتستان ضلع استور میں زرعی ترقیاتی بینک کے مینیجر آصف محمود سے ملاقات
کی۔احمد رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور قرآن پاک سیکھنے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی۔ڈویژن ذمہ دار نے آصف محمود کوفیضان آن لائن
اکیڈمی کی معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی
مرکز فیضان مدینہ لاہورکے وزٹ کی دعوت دی۔
گلگت بلتستان
زون کی کابینہ استور میں قرآن پاک تجوید و قرات کے مطابق پڑھنے کا سلسلہ
حدیث پاک کا
مفہوم ہے تم میں سے بہترین ہے وہ شخص جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ اس مقصد کے تحت
گلگت بلتستان زون کی کابینہ استور میں بھی مدرستہ المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں
جس میں اسلامی بھائیوں کو قرآن پاک تجوید و قرات کے مطابق پڑھایا جاتا۔
الحمد اللہ عزوجل 7نومبر 2020 بروز ہفتہ مدرستہ المدینہ بالغان کے ڈویژن زمہ دار محمد احمد رضا عطاری اور رکن کابینہ راشد عطاری نے استور کابینہ کے علاقہ ناصر آباد میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت کی اور شرکاء کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس موقع پر ڈویژن زمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے بھی قرآن پاک سیکھنے اور سیکھانے فرض علوم سیکھے کے حوالے سے شرکاء کی تربیت کی۔(رپورٹ:افتخار عطاری معلم مدرستہ المدینہ بالغان ناصر آباد)