دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کشمور زون کے ریجن ذمہ دار نے خود کفالت کے ذمہ دار کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا دورہ کیا ۔ ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیاجبکہ ریجن ذمہ دار نے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں میں 20 صدقہ بکس تقسیم کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شاہدرہ مرید کے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھانے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار حسن عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور قرآن پاک ذوق و شوق سے سکھاتے ہوئے اس کے احکامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت حیدرآباد کابینہ آفندی ڈویژن فیضان مدینہ میں معلم مدنی قاعدہ کورس کا آگازہوا جس میں فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں قائم جامعۃ المدینہ کے دورہ حدیث کے طلبہ نے شرکت کی ۔

معلم مدنی قاعدہ کورس میں مبلغ دعوت اسلامی قاری زاہد عطاری نے قرآن پاک تجوید کیساتھ سیکھ کر پڑھنے اور مدرستہ المدینہ بالغان میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت بالغ افراد کو فی سبیل اللہ قرآن پاک پڑھانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد سلیم عطاری رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان حیدرآباد کابینہ)


پچھلے دنوں مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے پچھلے دنوں  لاہور الیکٹرک سپلائی کرنے والی کمپنی لیسکو واپڈا آفس شیخوپورہ میں ڈپٹی کمرشل مینجر واپڈا DCM محمد شہزاد حنیف چھٹی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کا تعارف پیش کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ملاقات میں مدرستہ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ لیسکو واپڈا آفس شیخوپورہ میں مدرستہ المدینہ بالغان شروع کیا جس میں ڈپٹی کمرشل مینجر شہزاد حنیف بھٹی صاحب نے بھی شرکت کی۔( رپورٹ: عمر عطاری)


دین متین کی خدمت میں مصروف عمل عاشقان رسول کی  عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے اخراجات کروڑوں میں ہیں اور یہ سب اخراجات عاشقان رسول کے تعاون سے ہی چلتے ہیں۔

شیخو پورہ کابینہ میں مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں گھریلو صدقہ بکس رکھواو مہم چلائی گئی دوران مہم مختلف جگہوں پر مدنی حلقہ ہوئے جس میں مبلع دعوت اسلامی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذ مہ دار محمد احمد رضا عطاری نے عاشقان رسول کو صدقہ کے فضائل و برکات پر مدنی پھول پیش کئے ۔

مدنی حلقے میں گھریلو صدقہ بکس عاشقان رسول کے گھروں میں رکھوائے گئے اس موقع پر مجلسِ مدرستہ المدینہ بالغان شیخوپورہ کابینہ کےمدنی عملہ نے 1300 عطیات بکس رکھوانے کا ہدف لیا ۔(رپورٹ محمد فیض فرید عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے نگران غلام عابد عطاری نے ریجن ذمہ دار اور نگران زون کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران کابینہ اورشعبہ جات کے  اراکین زون کا مدنی مشورہ لیا ۔ مدنی مشورے میں شعبے کا تعارف اور مقاصد بیان کئے گئے اور شعبے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ نگران مجلس نے بہتر کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پشاور زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان غلام عابد عطاری، ریجن ذمہ دار اور نگران زون نے شرکا کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعد ازاں نگران مجلس نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے نگران غلام عابد عطاری نے ہزارہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔ نگران مجلس نے مساجد اور مدارس کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نگران زون نے شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


27 اگست 2020ء  کودعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شیخوپورہ کابینہ میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی مہم چلائی گئی ۔

اسی سلسلے میں مختلف جگہوں پرمدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے عاشقان رسول کو صدقہ کے فضائل و برکات پر مدنی پھول پیش کئےاورانہیں اپنے اپنے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکا میں صدقہ بکس بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان نے شیخوپورہ کابینہ کے مدنی عملہ نے 1300 بکس رکھوانے کا ہدف بھی لیا۔ (رپورٹ: محمد فیض فرید عطاری)


مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شیخوپورہ کابینہ کی مارکیٹ میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے مقامات پر شہدائے کربلا کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار احمد رضا عطاری نے درس کربلا کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت شیخوپورہ کابینہ کی مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا سلسلہ جاری ہے۔

25 اگست 2020ء کو ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے مارکیٹ میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں کا دورہ کیا جہاں انہوں پڑھنے والے عاشقان رسول کی تربیت کی اور مدنی پھول دیئے۔ ڈویژن ذمہ دار نے شرکا میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے لیسکو آفس شیخوپورہ میں S.O.Dسے ملاقات کی اور انہیں آفس میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے آفس میں ہاتھوں ہاتھ مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا جس میں S.D.Oسمیت آفس کے دیگر عملے نے شرکت کی اور قرآن مجید پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: محمد احمدرضاعطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)