دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 21جولائی 2020ء بروز منگل شاہدرہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں معلمین برائے مدرستہ المدینہ بالغان نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد حسن عطاری نے قرآن کریم پڑھانے کی اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والوں کو مدنی ماحول دینے،سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کرنے کا ذہن دیا۔(احمد رضا عطاری رکن کابینہ) 


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 21جولائی 2020ء بروز  منگل محمد فیاض عطاری نے علی پور چٹھہ مارکیٹ کے مدرستہ المدینہ بالغان میں حاضری دی جہاں آپ نے مدرسے میں موجود حاضرین کے درمیان نیکی اور پرہیزگاری کے موضوع پر بیان کیا اور نیکی اور بھلائی کے کاموں میں دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان ذمہ دار) 


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت  رکن زون محمد شعیب عطاری نے 14 جولائی 2020ءبروز منگل شیخوپورہ کابینہ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں آپ نے چرم قربانی کے حوالے سے تربیت کی اور 12 مدنی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے مدرستہ المدینہ بالغان کے متعلق اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جبکہ اعلٰی کارکردگی پر ڈویژن ذمہ دار کو تحائف سے بھی نوازا۔

اس دوران اسلامی بھائیوں کو عید قربان کے موقع پر بڑھ چڑھ کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اہداف لیتے ہوئے اہداف مکمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار مجلس مدرستہ المدینہ بالغان شیخوپورہ کابینہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام کلاسکے ڈویژن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے  انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کام اور اس میں خرچ ہونے والے کے اخراجات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں نے 3500 عطیات جمع کروائیں اور مزید کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت واہگہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے تمام عملے نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے مدرسۃ المدینہ بالغان کو پابندی  سے لگانے ، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےاور علاقے میں مدنی دورہ کرنے کے حوالے گفتگو کی۔نگران کابینہ نے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔مدنی مشورے میں عملے کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دیئے گئے۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان  کے زیر اہتمام موتی مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت میاں میر کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان  کے ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ محمد رفیق عطاری نے مساجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی کا جائزہ لیااور مساجد میں مزید مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران کابینہ نے مدنی مشورے میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے بھی کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد عمر فیصل عطاری نے11 جولائی 2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ کابینہ پیپلز کالونی ڈویژن کا وزٹ کیا جہاں آپ نے روزانہ کی بنیاد پر 10 مختلف مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے لگنے والے مدارس المدینہ میں موجود مدرسین کو تدریس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے ۔

دوسری جانب دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 12جولائی 2020ء بروز اتوارگوجرانوالہ کابینہ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور معلم مدرسۃالمدینہ بالغان نے شرکت کی۔

نگران کابینہ حافظ قمرالدین عطاری نے شرکا کے درمیان دل جیتنے کے نسخے کے موضوع پر بیان فرماتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئےجبکہ ذمہ داری کے تقاضوں پر تربیت فرمائی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔

اس موقع پر نگران کابینہ حافظ قمرالدین عطاری نے شرکا کو اپنے علاقوں اور ڈویژنوں میں فیضان قرآن کو عام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ (رپورٹ: امتیاز احمد عطاری گوجرانوالہ کابینہ رکن کابینہ مدرسۃالمدینہ بالغان )


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں  مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد حسان رضا عطاری و زون ذمہ دار نے شرکت کی نگران مجلس غلام عابد عطاری نے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی و تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون رکنِ)


کراچی ریجن بن قاسم زون کےرکن کابینہ، ڈویژن و علاقائی ذمہ داران و مدرسین کا مدنی مشورہ


4 جولائی 2020 ءبروز ہفتہ کو نگران مجلس مدرستہ المدینہ بالغان(دعوت اسلامی ) غلام عابد عطاری نے کراچی ریجن بن قاسم زون کی ٹھٹھہ اور ساکرو کابینہ کے اراکین کابینہ اور کل وقتی مدرسین کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں آپ نے مارکیٹ کے مدرستہ المدینہ بالغان و اہداف کا جائزہ لیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت فرماتے ہوئے نمایاں کارکردگی والے قاری صاحب کی حوصلہ افزائی فرمائی۔


3جولائی 2020ء بروز  جمعۃ المبارک کو نگران مجلس مدرستہ المدینہ بالغان(دعوت اسلامی ) غلام عابد عطاری نے کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ریجن ذمہ دار محمد حسان رضا عطاری اور ایسٹ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت فرمائی۔نگران مجلس غلام عابد عطاری نے شرکا کی مختلف امور پر تربیت فرمائی اور شرکا میں سے نمایاں کارکردگی والے قاری صاحب میں تحائف تقسیم کئے ۔