20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 10اگست 2020ء بروز پیر شمالی لاہور
شاہدرہ مریدکے جیاء موسی میں مدنی حلقہ ہواجس میں رکن کابینہ ،ناظم اور معلم نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد فہیم عطاری رکن زون
مدرستہ المدینہ بالغان نے سنتیں اور آداب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو مسواک شریف کرنے، زلفیں
سجانے، درود پاک پڑھنے، قران پاک کی تلاوت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اس موقع پر محمد فہیم عطاری رکن زون مدرستہ المدینہ بالغان نے فکر
آخرت کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ فکر مدینہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور مدنی انعامات کا رسالہ تقسیم کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری
رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان)