19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
رکن ریجن اسلام آباد نے چکوال زون کی کابینہ گوجر خان کی مارکیٹوں اور تعلیمی
اداروں میں لگنے والے مدارس المدینہ برائے
بالغان کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ مدرسۃ المدینہ بالغان کی رپورٹ کے
مطابق چکوال زون میں151مقامات پر مدرسۃ
المدینہ برائے بالغان کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پڑھنے والوں کی تعداد 574 ہے۔
اسی مقام پر بعد نماز عصر علاقائی دورہ کا سلسلہ
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔