مدرستہ المدینہ بالغان کراچی ساؤتھ سینٹرل زون کے اراکینِ کابینہ اور کل وقتی مدرسین کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے
تحت یکم مارچ بروز اتوار ظہورٹریڈرز ڈنگہ کھاریاں ڈویژن پنجاب میں مدرسۃالمدینہ بالغان کا دورہ
ہوا۔ اس موقع پر رکن کابینہ مدرستہ المدینہ
بالغان نے مدرستہ المدینہ بالغان پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کو درست مخارج سے قراٰن پڑھنے کے فضائل سے متعلق
مدنی پھول دیئے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام مرتضیٰ عطاری، رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان )
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے
تحت 3مارچ2020ء بروز منگل شانِ اسلامی مسجد للیانی ڈویژن قصور کابینہ میں مدنی
مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مصطفیٰ آباد قصور کابینہ کے مدرسۃالمدینہ باکغان کے
مدرسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ کابینہ مدرسۃالمدینہ بالغان نے مدرسین کو رجب،
شعبان اور رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے کوششیں کرنے کا ذہن دیا اور
مدرسے میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں لانے، قافلوں میں سفر
کروانے اور مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:صغیر عطاری، ذمہ داری مدرسہ المدینہ رکن زون لا ہور )
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے
تحت 27فروری2020ء بروز بدھ حافظ آباد ڈویژن کے ایک بینک میں مدنی حلقہ لگایا
گیا۔مدنی حلقے میں بینک منیجر، عملہ و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژن
نگران عمران عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان کا تعارف پیش کرتے ہوئے قراٰن کریم
سیکھنے اور سکھانے کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: مکرم عطاری، رکن کابینہ مجلس مدرستہ المدینہ بالغان)
مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت ملتان
زون میں ہونے والے چوک درس کی کارکردگی
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے
تحت ملتان زون کے مدرسین روزانہ مختلف مقامات پر چوک
درس دیتے ہیں جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی
تعداد شرکت کرتی ہے۔ چوک درس میں انہیں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ درست انداز میں قراٰن سیکھنے اور فرض علوم حاصل کرنے کی دعوت دی
جاتی ہے۔ ملتان، خانیوال اور اسکے ملحقہ
علاقوں میں روزانہ کم وبیش 250 سے زائد مقامات پر چوک درس کا سلسلہ ہوتا ہے۔ (رپورٹ غلام
عابد عطاری، مجلس مدرستہ المدینہ بالغان)
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے ٹیچرز کا ٹریننگ سیشن
مدرستہ المدینہ برائے بالغان (Quranic Education For Adults) دعوت اسلامی کا ایک شعبہ ہے جس میں
بڑی عمر کے افراد کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام
23 فروری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے ٹیچرز کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
ٹریننگ سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 15فروری 2020ءبروز ہفتہ گوجرانوالہ
صرافہ بازار میں مدرسۃالمدینہ بالغان پابندی سے لگ رہا ہے جبکہ دوسری جانب مبلغ دعوت اسلامی امتیاز احمد عطاری نے تعلیمی
امور کا جائزہ کیااور شرکائے بالغان کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ
میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹر: رکن کابینہ مدرسةالمدینہ
بالغان امتیاز احمد عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام 23فروری2020ء بروز اتوار مظفر
گڑھ کی تحصیل علی پور میں ڈاکٹر محمدزبیر(C.S.P
Officer) کے گھر پر مدنی حلقہ ہواجس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی رکنِ ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف نماز کے احکام سے وضو
و غسل کا طریقہ اور انکے فضائل بیان کئے۔(رپورٹ: ڈاکٹر جمشید اختر، رکنِ ریجن ملتان)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت گزشتہ دنوں منڈی بہاؤالدین کابینہ سیالکوٹ زون میں مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقے میں تاجر و دکانداروں
نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے قراٰنِ کریم کی تلاوت کے فضائل بیان کرتے ہوئے شرکا کو درست انداز سے
قراٰن پڑھنے کے لئے مدرسہ بالغان میں داخلہ لینےاور پابندی سے تلاوتِ قراٰن کرنے
کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد عظیم عطاری، رکن کابینہ )
جامع مسجد قادریہ الٰہ آباد کابینہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےمدرسین کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے
تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف جامع مسجد قادریہ الٰہ آباد کابینہ کی ڈویژن الٰہ
آباد میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےمدرسین کا مدنی مشورہ ہوا۔اس موقع پر مجلس
مدرسۃالمدینہ بالغان کے رکنِ کابینہ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے مدارس
میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے، مدارس کی تعداد بڑھانے، وقت پر کلاسز لگانے،
صفائی کا خاص خیال رکھنے اور مدارس میں پڑھنےوالے اسلامی بھائیوں پر
انفرادی کوششیں کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
لسبیلہ کابینہ کی ڈویژن بیلہ کے ڈویژن و علاقائی
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے
تحت 16فروری2020ء بروز اتوار کراچی ریجن
مدرستہ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار محمد حسان رضا عطاری نے لسبیلہ کابینہ کے ڈویژن و
علاقائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا
گیا اور ایک ڈویژن و علاقائی ذمہ دار کا
تقرر کیا گیا نیز یکم مارچ 2020ء سے خان والی مسجد بیلہ شہر میں جزوقتی مدنی
قاعدہ کورس شروع کرنے کا ہدف طے کیا گیا۔(رپورٹ : محمد اعظم عطاری ، آفس ذمہ دار
مدرستہ المدینہ بالغان کراچی ریجن)