دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت گزشتہ دنوں پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے رکنِ زون اور ریجن ذمہ دار کی حاضری۔پنڈی بھٹیاں میں لگنے والے مدرسۃ بالغان کے ناظم و قاری صاحبان سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا ۔ دوران ملاقات نئے مدارس کھولنے اور دیگر مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ 


ڈویژن ولایت آباد میں نماز کا عملی طریقہ سیکھایا گیا

مدرسہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

ملتان کے شہر شیر شاہ کابینہ ڈویژن ولایت آباد میں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کونماز کا عملی طریقہ سیکھایا گیا۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 2 جنوری 2020 ء بروز جمعرات نورانی مسجد ڈویژن بلھے شاہ  قصورمیں ہفتہ وار اجتماع کے بعد مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ قادر آباد قصور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے 12 مدنی کاموں کی ترقی، مساجد کی تعمیر اور مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور ذمہ داران سے مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان  کے تحت 31 جنوری بروز منگل 2019 ء کوکراچی ریجن ساؤتھ سینٹرل زون، سرجانی کابینہ، ڈویژن حب ڈیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور مُنظَّم بنانے کے حوالے سے کلام ہوا۔(رپورٹ:محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے جھنگ میں مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں مختلف کارخانوں اور دکانوں میں لگنے والےمدرستہ المدینہ بالغان میں حاضری دی اور وہاں مدنی حلقے بھی لگائے جس میں ان کی مدنی تربیت کی گئی ۔(محمد ظفر عطاری، فیصل آباد ریجن مجلس مدرستہ المدینہ بالغان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 11 دسمبر بروز بدھ 2019 ء کو قصور کابینہ دلیاڑی شہرمیں مدرسۃالمدینہ بالغان کےرکن کابینہ  ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں مدرسۃالمدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ  اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت گورنمنٹ ہائی ا سکول نور پور واستہ محمد ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے اساتذہ نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس مدرستہ المدینہ بالغان نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور 13 دسمبر 2019ء کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی تر غیب دلائی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دار ،مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں مجلسِ مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت اب تک کی رپورٹ کے مطابق لاہور ریجن سے364 یونٹ، فیصل آباد ریجن سے 235یونٹ، حیدرآباد ریجن سے 202یونٹ، ملتان ریجن سے 243یونٹ، اسلام آباد ریجن سے 124یونٹ جبکہ کراچی ریجن سے 111یونٹ اس طرح کل 1379 یونٹ جمع کروائے گئے۔ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مزید کوششیں جاری ہیں، سابقہ ہدف مکمل ہو چکا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ترقی کا سفر جاری ہے۔ 2600یونٹ کا ہدف ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مکمل کرنے کی بھرپور کوشش ہوگی۔(رپورٹ، غلام عابدعطاری، مجلسِ مدرستہ المدینہ بالغان)

یاد رہے! دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کی جانب سے پچھلے سال ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں 1174یونٹ جمع کروائے گئے تھے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے  قصور شہر میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینےکی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد صغیر عطاری ،رکنِ زون مدرسۃ المدینہ بالغان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون میں ذمہ داران کا مد نی مشورہ ہواجس میں کابینہ ، ڈویژن اور  علاقائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئےمدرستہ المدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے نیز ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت دولت نگر کےامین بازارمیں ایک دکان پر  مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف دکاندار اور مزدور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ڈویژن نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیاا ور شرکاکو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان  کے ذمّہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لادیاں گاؤں بزرگوال ڈویژن کے قافلے میں سفر کیا ۔دورانِ قافلہ شرکا نے علاقائی دورہ کیا جس میں اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔