اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 24نومبر 2019ء کو ہونے
والے ٹیلی تھون مہم میں مجلسِ مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت اب تک کی رپورٹ کے
مطابق لاہور ریجن سے364 یونٹ، فیصل آباد ریجن سے 235یونٹ، حیدرآباد ریجن سے 202یونٹ، ملتان ریجن سے 243یونٹ،
اسلام آباد ریجن سے 124یونٹ جبکہ کراچی ریجن سے 111یونٹ اس طرح کل 1379 یونٹ جمع کروائے گئے۔ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مزید
کوششیں جاری ہیں، سابقہ ہدف مکمل ہو چکا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ترقی کا سفر جاری ہے۔ 2600یونٹ کا ہدف ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مکمل کرنے کی
بھرپور کوشش ہوگی۔(رپورٹ، غلام عابدعطاری، مجلسِ مدرستہ
المدینہ بالغان)
یاد رہے! دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کی جانب سے پچھلے سال ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں 1174یونٹ جمع کروائے گئے تھے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ
بالغان کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے
قصور شہر میں شخصیات سے ملاقاتیں
کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا
ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کا ساتھ دینےکی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد صغیر عطاری ،رکنِ زون
مدرسۃ المدینہ بالغان)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ
بالغان کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون میں ذمہ داران کا مد نی
مشورہ ہواجس میں کابینہ ، ڈویژن اور علاقائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ زون نے شرکا کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئےمدرستہ المدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے نیز ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت دولت نگر کےامین بازارمیں ایک دکان
پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف دکاندار اور مزدور اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔ڈویژن نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیاا ور شرکاکو نیکی کی دعوت
دی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
ذمّہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لادیاں گاؤں بزرگوال ڈویژن کے قافلے میں سفر کیا ۔دورانِ
قافلہ شرکا نے علاقائی دورہ کیا جس میں
اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعو
ت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت12نومبر2019ء کو گجرات کے صرافہ
بازار میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
مارکیٹ کے دکانداروں نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ: محمد اسد عطاری، رکن
کابینہ گجرات مجلس مدرستہ المدینہ بالغان )
دعو
ت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 11نومبر 2019ء کو کراچی کے علاقے
ملیر کے جامعۃ المدینہ عثمانِ غنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمّہ دار،
ڈویژن ذمّہ داران اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔زون ذمّہ دارنے شرکا کی تربیت کی
اورطلبۂ کرام کو مدرسۃالمدینہ
بالغان پڑھانے اور ذمّہ داران کو نئے مدرسۃ
المدینہ بالغان شروع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اسد عطاری، رکن کابینہ گجرات مجلس
مدرستہ المدینہ بالغان )
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت پچھلے دنوں ٹھٹھہ کابینہ میں نئے مدرستہ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس
میں مسواک فیکٹری کے ورکر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
قاری صاحب نے شرکا کو درست قراٰنِ پاک کی تعلیم سے متعلق آگاہی فراہم کی اور
باقاعدگی سے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت 5نومبر2019ءکو ٹھٹھہ کابینہ کے کل وقتی مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار کورنگی زون ملیر کراچی ایسٹ
نے مدرسین کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات فراہم کئے۔(رپورٹ، محمد حسان رضا عطاری، زون
ذمہ دار کورنگی زون ملیر کراچی ایسٹ)
مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت ختم قراٰن اجتماعامات کا انعقاد ہونے جارہا ہے
دعوتِ اسلامی کے107سے زائدشُعبہ جات میں ایک شعبہ”مجلس
مدرسۃُ المدینہ بالغان“ بھی ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے
مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں جہاں بالغ یعنی
بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات
میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایاجاتا ہے۔
ان مدارس میں جو خوش نصیب مدنی قاعدہ ناظرہ قراٰنِ پاک
مکمل کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ختم قراٰن اجتماعامات کا اہتمام ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت جامع
مسجدغوثیہ ڈویژن تلی سبی کابینہ میں 5نومبر2019ء
بروز منگل بعد نماز عشاء ، ایوانِ اقبال
ایجر ٹن روڈ لاہور میں 6نومبر2019ء بروز
بدھ بعد نمازِ عشاء اور ضلع کونسل ہال کہروڑ موڑ لودھراں میں 8نومبر2019ء بروز جمعہ بوقت دوپہر 2 تا 4 ختمِ قراٰن اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغینِ
دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ ان بابرکت
اجتماعات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ (رپورٹ،غلام عابد عطاری،مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 21اکتوبر2019ء کو فیروزکے
ناگرہ ابرہیم آباد ڈسکہ کی مقامی مسجد میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں ڈویژن مشاورت ،علاقہ مشاورت، حلقہ مشاورت اور مدرسین سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران کابینہ ڈسکہ نے نفلی روزوں کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی
انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے ہر پیر شریف کو روزہ رکھنےکی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد اشفاق عطاری، مدرستہ المدین بالغان ڈسکہ کابینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے
دنوں کراچی سپر ہائی وے میں واقع لکی سیمنٹ ملز میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں نگران زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد خالد عطاری،نگرانِ
کابینہ)