دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 9فروری2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں رکن کابینہ ، ڈویژن ذمہ داران اور معلمینِ مدرسۃالمدینہ بالغان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ حافظ محمد قمرالدین عطاری نے ماہانہ کارکردگی، خودکفالت اور 12مدنی کاموں کا جائزہ لیا ۔نگران کابینہ نے اسلامی بھائیوں کو کابینہ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق ڈویژن وائز ایریا میپ بھی سمجھایا تاکہ تمام علاقوں میں ان کی رسائی ممکن ہو اور خوب خوب نیکی کی دعوت اور فیضانِ قراٰن کو عام کیا جاسکے ۔آخر میں کارکردگی بہتر بنانے اور رمضان عطیات کے اہداف طے پائے جبکہ ذمہ داران کو اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری، رکن کابینہ مدرسۃالمدینہ بالغان)